نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی بھارت’نشا مکت یووا فار وکست بھارت‘ کے موضوع پر ملک گیر’وکست بھارت یووا کنیکٹ پروگرام‘ کا آغاز کرے گا


ایک ماہ پر محیط مہم کے دوران نوجوانوں کے ممتاز رہنما (یوتھ آئیکونز) بیداری سیشن کی قیادت کریں گے اور نوجوانوں کو منشیات سے پاک اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے ترغیب دیں گے

प्रविष्टि तिथि: 15 JUL 2026 4:01PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت 2047 اور نشہ سے پاک بھارت کے وژن کے مطابق، حکومت ہند کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت،مائی بھارت کے ذریعے 16 جولائی سے 15 اگست 2026 تک ملک بھر کی جامعات اور کالجوں میں ’’وکست بھارت یووا کنیکٹ پروگرام‘‘ ( وی بی وائی سی پی) کا انعقاد کرے گی۔ اس ایک ماہ پر محیط مہم کا خصوصی موضوع ’’وکست بھارت کے لیے نشہ مکت بھارت یووا‘‘ رکھا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YY1E.jpg

یہ ایک ماہ پر محیط ملک گیر مہم نوجوان شہریوں کو ترقی یافتہ بھارت کے وژن سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے شروع کی جا رہی ہے۔ شہری ذمہ داری کے جذبے کو انسدادِ منشیات کی مہم کے ساتھ جوڑتے ہوئے اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایک صحت مند، ذمہ دار اور نشہ سے پاک بھارت کے سفیر کے طور پر تیار کرنا ہے۔

اس پروگرام کے تحت طلبہ کو بات چیت، پریزنٹیشنز، آگاہی سرگرمیوں اور مائی بھارت پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل شرکت کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔ اس کا مقصد نوجوانوں میں یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ وکست بھارت 2047 کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے منشیات سے پاک معاشرہ ناگزیر ہےاور اسی احساس کے ساتھ انہیں قوم کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

اس پروگرام کے تحت ممتاز یوتھ آئیکونز، جن میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ (وی بی وائی ایل ڈی) کے ریاستی چیمپئنز، وکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ کے فاتحین، این ایس ایس ایوارڈ یافتگان، قومی یوتھ ایوارڈ حاصل کرنے والے نوجوان اور دیگر نمایاں نوجوان قائدین شامل ہیں، مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کرکے طلبہ سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ وہ بھارت کے ترقیاتی سفر پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور اس بات پر روشنی ڈالیں گے کہ منشیات کا استعمال انفرادی خوابوں، سماجی فلاح و بہبود اور قومی ترقی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

شرکاء کو اس موقع پر منشیات کے استعمال سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کے تجربات پر مبنی ایک خصوصی آگاہی فلم بھی دکھائی جائے گی، جس کے بعد وہ ’’نشہ سے پاک بھارت‘‘ کا عہد دوہرائیں گے اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کریں گے۔ جہاں ممکن ہوگا، وہاں غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور روحانی اداروں کے تعاون سے منشیات کی لت سے نجات پانے والے افراد  کی ذاتی تجربہ بھی پیش کی جائیں گی تاکہ اس مہم کے اثرات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پروگرام کے مقامات پر مائی بھارت کے سہولت مراکز (فیسلیٹیشن ڈیسک) قائم کیے جائیں گے، جہاں شرکا کی مائی بھارت پورٹل پر موقع ہی پر رجسٹریشن کی جائے گی اور انہیں تنظیم کی مختلف نوجوانوں کی ترقی سے متعلق پہلوں سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ بینرز، اسٹینڈیز اور ڈیجیٹل تشہیری مہم کے ذریعے ملک بھر میں اس مہم کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے گا۔

یہ پروگرام بنیادی طور پر دیہی، شہری اور قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 15 سے 25 سال عمر کے نوجوانوں کو اپنی سرگرمیوں میں شامل کرے گا۔ پروگرام میں شریک تعلیمی ادارے بعد ازاں مائی بھارت چیپٹرز بھی قائم کر سکیں گے تاکہ نوجوانوں کی مسلسل شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے اور مستقبل میں مائی بھارت کی مختلف سرگرمیوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد ممکن ہو۔ پروگرام سے متعلق تمام رجسٹریشن اور دیگر سرگرمیاں مائی بھارت پورٹل کے ذریعے انجام دی جائیں گی۔

’’وکست بھارت یووا کنیکٹ پروگرام‘‘ باخبر، ذمہ دار اور سماجی شعور رکھنے والے نوجوانوں کی ایسی نسل تیار کرنے کے لیے مائی بھارت کے عزم کا مظہر ہے، جو 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی قیادت کرے گی اور ایک نشہ سے پاک معاشرے کے قیام کے مقصد کو بھی آگے بڑھائے گی۔

’وکست بھارت یووا کنیکٹ ‘پروگرام مائی بھارت کے باخبر، ذمہ دار اور سماجی طور پر باشعور نوجوان شہریوں کی پرورش کے لیے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے جو منشیات سے پاک معاشرے کے مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف ہندوستان کے سفر کی قیادت کریں گے۔

*****

ش ح۔ ت ف  ۔ ص ج

U. No-9979


(रिलीज़ आईडी: 2284927) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam