نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘وکست بھارت کے لیے نشہ مکت یووا’ مہم کے تحت ضلعی سطح کے مقابلوں کے لیے مائی بھارت پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز


ملک گیر  سطح پرتین مرحلوں پر مشتمل مقابلوں کا اختتام نئی دہلی میں منعقد ہونے والی قومی یوتھ سمٹ پر ہوگا

प्रविष्टि तिथि: 12 JUL 2026 8:29PM by PIB Delhi

وکست بھارت @2047 کے وژن کی جانب ہندوستان کے سفر میں نوجوانوں کو سماجی تبدیلی کامعمار بنانا  ملک کی اولین ترجیجات میں شامل ہے۔وزیراعظم کی اس پرزور اپیل کو مزید تقویت دیتے ہوئے کہ منشیات کے خلاف جدوجہد کو جن آندولن (عوامی تحریک) بنایا جائے،امور نوجوان و کھیل کود کی وزارت نے نے میرا یووا بھارت (مائی بھارت) کے ذریعے ملک گیر ’وکست بھارت کے لیے نشہ سے مکت یووا‘ مہم کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت 13 جولائی 2026 سے ضلعی سطح کے مقابلے شروع کیے جا رہے ہیں۔ تخلیقی صلاحیت، ثقافت اور سماجی قیادت کی قوت سے یہ مہم نوجوانوں کو نشہ مکت بھارت تحریک کی قیادت کرنے اور وکست بھارت @2047 کے وژن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

اس وژن کو ایک منظم قومی پلیٹ فارم کے ذریعے آگے بڑھاتے ہوئے مقابلوں کا انعقاد تین مرحلوں میں کیا جائے گا۔ ابتدا ضلعی سطح سے ہوگی، اس کے بعد ریاستی سطح کے مقابلے ہوں گے، جبکہ اختتام قومی سطح پر ہوگا۔ رجسٹریشن 13 جولائی 2026 سے شروع ہوگی۔ ضلعی سطح کے مقابلے 24 سے 27 جولائی 2026 تک منعقد ہوں گے، جن میں ہر زمرے سے بہترین تین اندراجات کا انتخاب کیا جائے گا۔ ضلعی فاتحین 30 جولائی سے 6 اگست 2026 تک ہونے والے ریاستی مرحلے میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد ریاستی چیمپئنز کو 12 اور 13 اگست 2026 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے قومی فائنل میں مدعو کیا جائے گا، جہاں قومی یوتھ سمٹ کے دوران ملک بھر کے باصلاحیت نوجوان قومی سطح پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

اس مہم کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگرکرناہے۔ مائی بھارت ضلعی سطح پر پانچ تخلیقی زمروں میں مقابلوں کا انعقاد کرے گا، جن میں رقص، موسیقی، ریل اور مختصر فلم، نُکڑ ناٹک اور سلیم پوئٹری شامل ہیں۔ ثقافت، کہانی گوئی، موسیقی اور ڈیجیٹل تخلیق کو یکجا کرتے ہوئے یہ مقابلے نوجوانوں کو ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی برادریوں کو ترغیب دیں، اپنے ہم عمروں پر مثبت اثر ڈالیں اور نشہ مکت بھارت کا پیغام عام کریں۔

زیادہ سے زیادہ اور جامع شرکت کو یقینی بنانے کے لیے یہ مقابلے 15 سے 29 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے کھلے ہیں، جن میں انفرادی اور گروپ دونوں طرح سے شرکت کی جا سکتی ہے۔ شرکاء اپنی تخلیقات ہندی، انگریزی یا کسی بھی علاقائی زبان میں جمع کرا سکتے ہیں، تاکہ زبان یا جغرافیائی محل وقوع سے قطع نظر ہر نوجوان کو اس قومی تحریک کا حصہ بننے کا موقع مل سکے۔

شرکت کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ضلعی مرحلے کی رجسٹریشن 13 جولائی 2026 سے مائی بھارت پورٹل پر شروع ہوگی۔ نوجوان پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنی تخلیقی پیشکشیں اپ لوڈ کر سکیں گے، جو مقابلے کے پہلے مرحلے کے طور پر شمار ہوں گی۔

امورنوجوان اور کھیل کود کی وزارت مائی بھارت  پورٹل کے ذریعے ملک بھر کی یووا شکتی سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو سماجی تبدیلی کی قوت بنائیں، نشہ سے مکت کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے میں اپنا کردار ادا کریں اور امرت کال کے دوران اپنی توانائی اور امنگوں کو وکست بھارت کے قومی مشن سے ہم آہنگ کریں۔

***

ش ح۔م ع ن۔ ش ب ن

U.No.-9864


(रिलीज़ आईडी: 2283986) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Kannada , Malayalam