صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرِ جمہوریہ ہند کو6 ممالک کے سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
प्रविष्टि तिथि:
06 JUL 2026 2:36PM by PIB Delhi
صدرِ جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (6 جولائی 2026) راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران موزمبیق، نکاراگوا، سرینام، جمہوریہ گیبون، منگولیا اور بہاماس کے سفیروں کی سفارتی اسناد قبول کیں۔
جن سفیروں نے صدرِ جمہوریہ کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں، ان میں شامل تھے:
- عزت مآب جناب آرمانڈو پیڈرو میوآنے، جمہوریہ موزمبیق کے جونیئرہائی کمشنر
- عزت مآب محترمہ نادیسکا ایمارا کتھبرٹ کارلسن، جمہوریہ نکاراگوا کی سفیر
- عزت مآب محترمہ ہنیشا جے رام، جمہوریہ سرینام کی سفیر
- عزت مآب جناب اوریلیاں مارسل مِنتسا نگوئیما، جمہوریہ گیبون کے ہائی کمشنر
- عزت مآب جناب ڈاکٹر اُلزیئت لووسانجاو، منگولیا کے سفیر
- عزت مآب جناب پیٹر نکولس سائمنیٹ، دولتِ مشترکہ بہاماس کے ہائی کمشنر






********
ش ح۔ اک ۔ اش ق
U-9609
(रिलीज़ आईडी: 2281631)
आगंतुक पटल : 15