امور داخلہ کی وزارت
آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلی سطحی کمیٹی نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ سے ملاقات کی
اعلی سطحی کمیٹی نے وزیر داخلہ کو زمینی سطح کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلوں سے آگاہ کیا
کمیٹی آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق موضوعات پر رائے حاصل کرنے کے لیے مرکزی حکومتوں کی وزارتوں کے ساتھ بھی بات چیت کرے گی
اعلی سطحی کمیٹی نے یہ بھی بتایا کہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دوروں کو مزید بامعنی اور تعاملی بنانے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلقہ معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک تفصیلی سوالنامہ تیار کیا گیا ہے
مرکزی وزیر داخلہ نے اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل کردہ حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے سکریٹری کمیٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی
وزیر داخلہ نے اعلی سطحی کمیٹی کو جلد از جلد اپنی سفارشات پیش کرنے کی تجویز دی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2025 کو ‘‘ہائی پاورڈ ڈیموگرافی مشن’’ کا اعلان کیا تھا
حکومت ہند نے غیر قانونی امیگریشن اور دیگر غیر معمولی وجوہات سے پیدا ہونے والی آبادیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ کرنے اور ان آبادیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2026 3:17PM by PIB Delhi
آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی نے نئی دہلی میں مرکزی وزیرِ داخلہ و وزیرِ تعاون جناب امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے خیرسگالی کے طور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اعلیٰ سطحی کمیٹی نے مرکزی وزیرِ داخلہ کو آگاہ کیا کہ اس نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دورے کر کے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ سے زمینی سطح پر براہِ راست معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق امور پر آراء اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔ کمیٹی نے یہ بھی بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے پیشگی متعلقہ معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک جامع سوالنامہ تیار کیا گیا ہے، تاکہ ان دوروں کو مزید مؤثر، بامعنی اور باہمی تبادلۂ خیال پر مبنی بنایا جا سکے۔
مرکزی وزیرِ داخلہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے مرکزی سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دی کہ کمیٹی کی روزمرہ ذمہ داریوں اور مختلف ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دوروں کے دوران اسے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کمیٹی کو اپنی سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کا مشورہ دیا۔
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2025 کو ‘‘ہائی پاورڈ ڈیموگرافی مشن’’ کا اعلان کیا تھا۔ حکومتِ ہند نے غیر قانونی دراندازی اور دیگر غیر معمولی عوامل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آبادیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ کرنے اور ان سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات تجویز کرنے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
سابق جسٹس پرکاش پربھاکر ناولیکر اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ مردم شماری کمشنر کے علاوہ، درگا شنکر مشرا (سابق آئی اے ایس) جناب بالاجی سریواستو ((سابق آئی پی ایس) اور ڈاکٹر شامیکا روی (وزیرِ اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکن) بھی کمیٹی کے معزز اراکین میں شامل ہیں۔
یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی غیر قانونی دراندازی اور دیگر غیر معمولی عوامل کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں رونما ہونے والی آبادیاتی تبدیلیوں کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لے گی، ان کے اسباب کا تجزیہ کرے گی اور ان سے نمٹنے کے لیے مناسب پالیسی، قانون سازی اور انتظامی اقدامات سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔
**********
ش ح۔۔ ت ف۔ ر ب
U-9407
(रिलीज़ आईडी: 2279928)
आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Punjabi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam