PIB Backgrounder
ای سرس: بڑھتی ہوئی مارکیٹ، دیہی خواتین کو بااختیار بنانا
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2026 12:02PM by PIB Delhi
|
ہندوستان کی جامع اور ہمہ گیر ترقی کی داستان میں دیہی دستکار، خواہ وہ بُنکر ہوں، کمہار ہوں یا خواتین کی قیادت میں قائم سیلف ہیلپ گروپس، نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ای سرس پلیٹ فارم کے ذریعے ہزاروں سیلف ہیلپ گروپس کو قومی منڈیوں، ڈیجیٹل سہولیات اور ادارہ جاتی معاونت تک براہِ راست رسائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس پلیٹ فارم نے بیچ کے دلالوں کا کردار ختم کرکے اور بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز سے خود کو مربوط کرکے دیہی دستکاری کو صارفین تک پہنچانے کے طریقۂ کار میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا کر دی ہے۔ملک بھر کے بلاکس اور اضلاع تک اس پلیٹ فارم کی مسلسل بڑھتی ہوئی رسائی اس بات کا ثبوت ہے کہ دیہی روزگار اور معاشی استحکام میں اس کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ای سرس جیسے اقدامات خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے، ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ایک ڈیجیٹل طور پر بااختیار، خود کفیل اور مضبوط دیہی معیشت کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
|
زمینی سطح پر تبدیلی لانا
گزشتہ گیارہ برسوں کے دوران ڈیجیٹل انڈیا پروگرام نے طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام میں انقلابی تبدیلی برپا کی ہے، جس کے نتیجے میں یہ خدمات پہلے سے زیادہ شفاف، آسان رسائی والی اور مؤثر ہو گئی ہیں۔ اس تبدیلی کے اثرات صرف شہروں تک محدود نہیں رہے بلکہ دیہی ہندوستان تک بھی پہنچے ہیں، جہاں ٹیکنالوجی معاشی خودمختاری، روزگار کے استحکام اور مقامی برادریوں کی قیادت میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ بن چکی ہے۔
اسی پس منظر میں ای سرس (سرس اجیویکا) ایک نمایاں اور اہم کامیابی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اسے وزارتِ دیہی ترقی نے دین دیال انتودیہ یوجنا – نیشنل رورل لائیولی ہڈز مشن (ڈاے وائی-این آر ایل ایم) کے تحت تیار کیا ہے۔ یہ اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو زمینی سطح پر معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ای سرس کیا ہے؟
ای سرس ، دین دیال انتودیہ یوجنا – نیشنل رورل لائیولی ہڈز مشن (ڈی اے وائی –این آر ایل ایم) کا سرکاری آن لائن بازار ہے، جو خصوصی طور پر خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایم جیز) اور ان کی فیڈریشنز کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔اس پلیٹ فارم پر پیش کی جانے والی نفیس دستکاریاں ملک کے مختلف خطوں کی ثقافتی اور ہنرمندانہ روایات کی عکاس ہیں۔ ان میں مدھیہ پردیش کی مشہور چندیری ساڑیاں بُننے والے ہنرمند، راجستھان کے سنگِ مرمر پر نقش و نگار کرنے والے کاریگراور جموں و کشمیر کی پہاڑی وادیوں میں پشمینہ تیار کرنے والے دستکار شامل ہیں۔ ای سرس پر موجود ہر مصنوعات اپنے ساتھ ایک منفرد کہانی رکھتی ہےاور ہر خریداری خریدار کو براہِ راست اس ہنرمند سے جوڑتی ہے جس نے اسے اپنے ہاتھوں سے تخلیق کیا ہے۔
اس پلیٹ فارم پر مقامی مصنوعات درج ذیل اہم زمروں میں دستیاب ہیں:
- گھر اور طرزِ زندگی سے متعلق مصنوعات
- خواتین کے ملبوسات اور لوازمات
- مردوں کے ملبوسات اور لوازمات
- ذاتی نگہداشت کی مصنوعات
- غذائی اشیا
- بچوں کے کھلونے اور دیگر لوازمات
فروری 2024 تک 8.62 کروڑ سے زائد خواتین سیلف ہیلپ گروپ اراکین کو ای سرس کے ذریعے اپنی مصنوعات کی آن لائن نمائش اور فروخت کا پلیٹ فارم حاصل ہو چکا تھا، جن میں سے 85 فیصد براہِ راست وزارتِ دیہی ترقی کے نیٹ ورک سے وابستہ ہیں۔
ای سرس ان خواتین کو صرف ایک آن لائن مارکیٹ ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ مصنوعات کی تشہیر، برانڈنگ اور ترسیل (لاجسٹکس) کے لیے ادارہ جاتی معاونت بھی مہیا کرتا ہے، جس سے دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری اور کاروباری صلاحیتوں کو مزید تقویت ملتی ہے۔
دین دیال انتودیہ یوجنا – نیشنل رورل لائیولی ہڈز مشن (ڈی اے وائی –این آر ایل ایم) ملک بھر کے 7,627 بلاکس میں فعال ہے اور اس کے تحت زمینی سطح پر ان کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور معاونت فراہم کرنے کے لیے 1.51 کروڑ کمیونٹی کارکنوں اور اراکین پر مشتمل ایک مضبوط نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے۔
The Need for Precise Navigation: Why India Created GAGAN
پورٹل سے ای-کامرس ایکو سسٹم تک: اہم سنگِ میل
جو سفر ایک آسان ویب پورٹل سے شروع ہوا تھا، وہ چند ہی برسوں میں ایک جامع اور ہمہ جہت ای کامرس نظام کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ آج ای سرس میں موبائل ایپ، مستقل نمائش گیلری، قومی سطح کی سرس میلوں ، لاجسٹکس کی تکمیل کے مراکز اور ملک کے بڑے آن لائن مارکیٹ پلیس پلیٹ فارمز کے ساتھ انضمام جیسی جدید سہولیات شامل ہیں۔
.
|
پلیٹ فارم کا ارتقاء
|
تفصیلات
|
|
ای سرس پورٹل لانچ
|
ای سرس ای کامرس پورٹل کو سرس مصنوعات کی بہتر، مؤثر اور وسیع پیمانے پر مارکیٹنگ کے مقصد سے شروع کیا گیا، تاکہ خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کی تیار کردہ مصنوعات کو ملک بھر کے صارفین تک براہِ راست پہنچایا جا سکے اور ان کے لیے نئے تجارتی مواقع پیدا ہوں۔
|
|
ای سرس موبائل ایپ لانچ
|
ای سرس تکمیلی مرکز کے ساتھ ہی اس کی موبائل ایپ بھی متعارف کرائی گئی۔ یہ مرکز مصنوعات کی وصولی، آرڈر کی تکمیل، پیکنگ اور ملک بھر میں ترسیل کے عمل کو مؤثر اور منظم انداز میں انجام دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
|
|
او این ڈی سی
|
سیلف ہیلپ گروپس(ایس ایچ جیز) کی تیار کردہ مصنوعات کو 11 سے زائد خریدار ایپس پر دستیاب کرایا گیا ہے، جبکہ اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس(او این ڈی سی) پلیٹ فارم کے ذریعے 20 کروڑ سے زیادہ ممکنہ خریداروں تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس نیٹ ورک پر 800سے زائد ہاتھ سے تیار کی گئی مصنوعات فروخت کے لیے درج ہیں۔
|
|
امنگ
|
ای سرس کو اُمَنگپلیٹ فارم پر بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ جون 2026 تک اُمَنگ کے ذریعے 2,572 سرکاری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ اس پلیٹ فارم پر 796.69 کروڑ سے زائد لین دین ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
|
|
سرس شکتی مجموعہ
|
ادارہ جاتی اور کارپوریٹ منڈیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے راشٹریہ گرامین وکاس سمیلن 2026 کے موقع پر ای سرس کی اعلیٰ معیار کی منتخب تحائف کی خصوصی کلیکشن متعارف کرائی گئی۔
|
|
سرس اجیویکا گیلری
|
بابا کھڑک سنگھ مارگ، نئی دہلی میں ایک مستقل ریٹیل گیلری قائم کی گئی ہے، جہاں سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کی تیار کردہ منتخب اور نفیس مصنوعات کی نمائش اور فروخت کی جاتی ہے۔
|
آگے کا راستہ: دستکاری، تجارت اورکمیونٹی
اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی)، اُمَنگ اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ساتھ بڑھتے ہوئے انضمام کے ذریعے ای سرس دیہی مصنوعات تیار کرنے والوں کو بڑے اور مسابقتی بازاروں تک رسائی فراہم کر رہا ہے، جبکہ ساتھ ہی بھارت کی دستکاری اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بھی رکھ رہا ہے۔
جیسے جیسے یہ پورا نظام وسعت اختیار کر رہا ہے، توقع کی جا رہی ہے کہ یہ پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جامع دیہی ترقی کو آگے بڑھانے میں مزید اہم کردار ادا کرے گا۔
اس طرح ای سرس اس بات کی ایک واضح مثال ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا کس طرح خواتین کو بااختیار بنا رہا ہے، بھارت کے بھرپور دستکاری ورثے کو محفوظ رکھ رہا ہے اور شمولیت پر مبنی خواتین کی قیادت میں دیہی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔
حوالہ:
دیہی ترقی کی وزارت
https://cdnbbsr.s3waas.gov.in/s3d69116f8b0140cdeb1f99a4d5096ffe4/uploads/2026/04/202604211510022943.pdf
https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/184/AU2884_xtODlC.pdf?source=pqals
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2278288®=48&lang=1
https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1871641®=48&lang=2
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1937055®=48&lang=2
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2278288®=3&lang=1
الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت(ایم ای آئی ٹی وائی)
https://en.vikaspedia.in/viewcontent/social-welfare/entrepreneurship/important-days/esaras-portal-for-handicrafts?lgn=en
https://negd.gov.in/
https://www.facebook.com/OfficialUmangApp/posts/to-promote-local-artisans-and-self-help-groups-esaras-on-umang-facilitates-citiz/1313461524124692/
تجارت وصنعت کی وزارت
https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2146920&ref=official-press.com®=48&lang=2
پی آئی بی آرکائبس
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2267960®=48&lang=2
https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=159055&ModuleId=3®=48&lang=2
پی ڈی ایف فائل دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
***
ش ح۔ع ح۔ش ہ ب
Uno. 9408
(रिलीज़ आईडी: 2279892)
आगंतुक पटल : 12