صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند سے ملٹری انجینئرنگ سروسز کے زیر تربیت افسران  کی ملاقات

प्रविष्टि तिथि: 25 JUN 2026 3:59PM by PIB Delhi

ملٹری انجینئرنگ سروسز (ایم ای ایس) کے 2023 اور 2024 بیچ کے زیر تربیت افسران نے آج (25 جون 2026) کوراشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

صدرجمہوریہ نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری انجینئرنگ سروسز ہمارے ملک میں دفاعی بنیادی ڈھانچے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ ادارہ اسٹریٹجک تنصیبات کی تعمیر اور دیکھ بھال کے ذریعے مسلح افواج کی عملی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملٹری انجینئرنگ سروسز کے افسران کی مہارت، لگن اور محنت اس بات کو یقینی بنانے میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے کہ ہمارے فوجی، بحری اور فضائی جوان اپنے فرائض ملک کے دفاع کے لیے مؤثر اور بہترین انداز میں انجام دے سکیں۔

صدر جمہوریہ نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری، تکنیکی برتری اور فرض شناسی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ جدت کو اپنائیں، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھائیں اور ہر منصوبے میں بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے کوشاں رہیں۔

 

صدر نے کہا کہ تنازعات اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی سے متاثر آج کی دنیا میں خود انحصاری اقوام کے لیے ایک اسٹریٹجک ضرورت بن چکی ہے۔ ایک خود کفیل ملک بحران کے وقت اپنی معاشی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقیاتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کی بہتر صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بات آپریشن سندور کے دوران واضح ہوئی، جس نے یہ ظاہر کیا کہ مقامی دفاعی صلاحیتیں، جدید ٹیکنالوجی اور مضبوط ملکی صنعتی بنیاد کسی بھی قوم کی عملی تیاری اور اسٹریٹجک مؤثریت کو بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ایم ای ایس ’میڈ ان انڈیا‘مصنوعات کو فروغ دے رہا ہے اور استعمال کر رہا ہے۔

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج دنیا ماحولیاتی تبدیلی اور مختلف ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ اس صورتحال میں پائیدار ترقی اب کوئی اختیار نہیں بلکہ ایک ضرورت بن چکی ہے۔ انجینئرز کے طور پر ملٹری انجینئرنگ سروسز(ایم ای ایس) کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ منصوبہ بندی، تعمیرات اور دیکھ بھال میں ماحول دوست اور پائیدار طریقہ کار کو اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوششیں نہ صرف ایک مضبوط اور محفوظ ہندوستان کی تعمیر میں مددگار ہوں ،بلکہ ایک صاف، سرسبز اور پائیدار  ہندوستان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کریں۔

“صدرِ جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں”

****

ش ح۔م ع ن ۔ش ب ن

U.No.9188


(रिलीज़ आईडी: 2277908) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil , Malayalam