راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے آج راجیہ سبھا کے نومنتخب اور دوبارہ منتخب اراکین کو حلف  دلایا

प्रविष्टि तिथि: 25 JUN 2026 4:50PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے آج راجیہ سبھا کے ایوان میں نومنتخب اور دوبارہ منتخب ہونے والے دس اراکین سے حلف دلایا۔حلف لینے والے اراکین میں جناب پروین چکرورتی، جناب دیباشیش سمنتارئے، جناب سانا ستیش بابو، جناب وجے چنتاکایالا، جناب بھاشیم راما کرشنا، جناب لنگامنینی رمیش، جناب راجیش پرمانند شکلا، جناب بیدیاناتھ رام، جناب ناتھوانی پریمل اور جناب تائی تاگاک شامل ہیں۔

ان اراکین میں سے پانچ نے ہندی، ایک نے انگریزی، ایک نے تمل اور تین نے تیلگو زبان میں حلف لیا۔نومنتخب اور دوبارہ منتخب ہونے والے اراکین میں چار آندھرا پردیش، دو جھارکھنڈ، جبکہ ایک ایک رکن تمل ناڈو، گجرات، اروناچل پردیش اور اڈیشہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس موقع پر قانون و انصاف کے وزیرِ مملکت جناب ارجن رام میگھوال، راجیہ سبھا کے متعدد اراکین، دیگر معزز شخصیات، راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل جناب پی۔ سی۔ مودی اور سیکریٹریٹ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

***

ش  ح- ش ب- اش ق

Uno-9186


(रिलीज़ आईडी: 2277838) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Gujarati , Tamil , Kannada