وزیراعظم کا دفتر
ایمیزون کے سی ای او جناب اینڈی جیسی نے وزیراعظم سے ملاقات کی
प्रविष्टि तिथि:
25 JUN 2026 2:30PM by PIB Delhi
ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جناب اینڈی جیسی نے آج نئی دہلی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایمیزون کی جانب سے بھارت میں 48 ارب امریکی ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار بھارت میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع پر اعتماد کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
‘‘جناب اینڈی جیسی سے ملاقات خوش آئند رہی۔ میں بھارت میں ایمیزون کی 48 ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ اس سے ہمارے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ساتھ ہی یہ اس حقیقت کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ دنیا بھر میں بھارت میں سرمایہ کاری کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔’’
***
ش ح- ش ب- اش ق
Uno-9170
(रिलीज़ आईडी: 2277749)
आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada