وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پردھان منتری وکشت بھارت روزگار یوجنا کے تحت مراعات تقسیم کرتے ہوئے اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں

प्रविष्टि तिथि: 19 JUN 2026 11:01PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں پردھان منتری وِکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت مراعات کی تقسیم کے موقع پر اپنے خطاب کے اہم نکات شیئر کیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد پوسٹس میں وزیرِ اعظم نے کہا:
"پردھان منتری وِکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت جب صنعتوں اور اداروں کو نوجوانوں کو پہلی ملازمت فراہم کرنے پر ترغیبی مراعات دی جاتی ہیں تو انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی اور روزگار کے معاملے میں پوری حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس سے ان کا نقطۂ نظر بھی مثبت انداز میں تبدیل ہوتا ہے۔"

"آج بھارت کے اسٹارٹ اپس اور عالمی سرمایہ کار نئی توانائی اور نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ہمارے نوجوان ساتھیوں کے لیے روزگار کے نئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔"

 

"ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ ہنر، مہارت اور اختراع کی طاقت سے ہموار کیا جائے گا۔ صنعت سے یہ میری خصوصی درخواست ہے..."

******

ش  ح۔ ش ب– ف ر

Uno-9021


(रिलीज़ आईडी: 2276527) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Telugu , Kannada , Malayalam