وزارت آیوش
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 2026 کے بین الاقوامی یوگا دن کے جشن کی قیادت کولکتہ کے تاریخی ریڈ روڈ پر کریں گے
آیوش کی وزارت نے ’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘ کے موضوع کے تحت 2026 کے بین الاقوامی یوگا دن کے عظیم الشان جشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں
6 لاکھ سے زائد تنظیموں نے یوگا سنگم پورٹل پر رجسٹریشن کروا لیا ہے جب کہ لاکھوں افراد بھارت اور دنیا بھر میں جشن میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں
210 سے زائد بھارتی مشنز دنیا بھر میں تقریبا 2,500 مقامات پر 2026 کا بین الاقوامی یوگا دن منائیں گے
प्रविष्टि तिथि:
20 JUN 2026 4:20PM by PIB Delhi
بھارت 2026 کا 12واں بین الاقوامی یوگا دن (آئی ڈی وائی) منانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جس کا قومی جشن 21 جون کو مغربی بنگال کے کولکتہ میں مشہور ریڈ روڈ پر منعقد ہوگا۔ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی قومی سطح پر کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کی مشق کی قیادت کریں گے، جو صحت اور بہبود کے لیے یوگا کو عالمی تحریک کے طور پر فروغ دینے کے بھارت کے کوششوں میں ایک اور اہم سنگ میل ہوگا۔
ریڈ روڈ پر قومی جشن صبح 5:00 بجے شروع ہوگا، جس میں موقع پر ہزاروں یوگا کے شوقین افراد شرکت کریں گے، جب کہ ملینوں شہریوں کے بھارت اور بیرون ملک سے ورچوئل طریقے سے شامل ہونے کی توقع ہے۔ یہ تقریب یوگا کے بڑھتے ہوئے کردار کو صحت، ہم آہنگی اور اجتماعی بہبود کو فروغ دینے والی عالمی تحریک کے طور پر مزید مضبوط کرے گی۔
بین الاقوامی یوگا دن 2026 کا موضوع ’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘ (स्वस्थ आयु के लिए योग) یوگا کو صحت مند، فعال اور باعزت بڑھاپے کے لیے زندگی بھر کی مشق کے طور پر اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ موضوع یوگا کے اس حفاظتی صحت کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کے طور پر کردار کو نمایاں کرتا ہے جو جسمانی سرگرمی، ذہنی لچک اور جذباتی توازن کو بڑھاتا ہے۔
بڑے جشن سے قبل، آیوش کی وزارت کے یوگا سنگم پورٹل نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں تنظیمی رجسٹریشنز 6 لاکھ کے نشان کو پار کر چکی ہیں اور مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ اس زبردست رسپانس سے اداروں، برادریوں اور شہریوں کے یوگا کو حقیقی عوامی تحریک بنانے کے جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔
آئی ڈی وائی 2026 میں عالمی سطح پر قابل ذکر شرکت جاری ہے۔ انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کے مربوط کوششوں کے ذریعے، 210 سے زائد بھارتی مشنز بیرون ملک دنیا بھر میں تقریبا 2,500 مقامات پر یوگا کے جشن منا رہے ہیں، جو ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح بھارت کی قدیم حکمت میں جڑا ہوا یوگا مکمل بہبود کے لیے ایک عالمی تحریک کے طور پر ابھرا ہے۔
آئی ڈی وائی 2026 کو ثقافتی پہلو دیتے ہوئے، ثقافت کی وزارت، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے تعاون سے ملک کے 100 اہم مقامات پر خصوصی یوگا جشن منعقد کر رہی ہے، جو بھارت کی امیر ثقافتی ورثہ، تاریخی نشانیوں اور یوگا روایات کو جوڑ رہی ہے۔ اس اقدام کے حصے کے طور پر، 12 اہم مقامات پر بڑے جشن منعقد کیے جائیں گے جن میں نئی دہلی میں لال قلعہ، اتراکھنڈ میں ہری دوار، اوڈیشہ میں کونارک، کرناٹک میں ہمپی، تمل ناڈو میں مہابلی پورم، مہاراشٹر میں ممبئی، بہار میں نالندہ، گجرات میں احمد آباد، اتر پردیش میں سارناتھ، لداخ میں لیہ، تلنگانہ میں حیدرآباد اور آسام میں سلچر شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بھارت کی تہذیبی ورثہ کو پیش کرتے ہوئے یوگا کو ملک کی ثقافتی شناخت کے ایک لازمی حصے کے طور پر اجاگر کرنا ہے۔
ورچوئل طریقے سے آئی ڈی وائی 2026 میں شامل ہونے والے شہریوں کو وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ کامن یوگا پروٹوکول سیشن میں شامل ہونے، اپنے یوگا کے لمحات کو کیمرے میں قید کرنے اور انھیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ دنیا کو بھارت کے اجتماعی یوگا جشن کا نظارہ کرایا جا سکے۔
آیوش کی وزارت نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو 21 جون کو صبح 5:00 بجے سے کولکتہ کی ریڈ روڈ پر بڑی تعداد میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ شرکا کو موقع پر آیوش آہار کا تجربہ بھی حاصل ہوگا، جو مکمل صحت اور تندرستی کے پیغام کو فروغ دے گا۔
12واں بین الاقوامی یوگا دن 2026 کے جشن کا مقصد ’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘ (स्वस्थ आयु के लिए योग) کے پیغام کو مضبوط کرنا اور دنیا بھر کے شہریوں کو یوگا کو زندگی کے ایک طریقہ کے طور پر اپنانے کی تحریک دینا ہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 8932
(रिलीज़ आईडी: 2275776)
आगंतुक पटल : 10