وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے قابل اعتماد اے آئی، اختراع اور بین الاقوامی تعاون پر مسٹرل اے آئی کے سی ای او، آرتھر مینش کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

प्रविष्टि तिथि: 18 JUN 2026 6:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی اے آئی کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر مسٹرل اے آئی کے سی ای او، جناب آرتھر مینش کے ساتھ بصیرت افروز گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قابلِ اعتماد اے آئی ، جدت طرازی اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ اے آئی انسان دوست اور سب کے لیے مبنی بر شمولیت بنی رہے۔

جناب مودی نے بتایا  کہ گفتگو میں اے آئی  سے متعلق متنوع پہلوؤں میں بھارت میں شراکت داری کے امکانات کا احاطہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ بھارت ایسے اے آئی سلوشنز تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے جو جدت طرازی، اعتماد اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے انسانیت کو بااختیار بنائیں۔

جناب مودی نے ایکس پوسٹ میں کہا؛

’’مسٹرل اے آئی کے جناب آرتھر مینش کے ساتھ عالمی اے آئی کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر بصیرت افروز تبادلہ خیال کیا۔قابل بھروسہ اے آئی، جدت طرازی اور اس امر کو یقینی بنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا کہ اے آئی انسانیت پر مرتکز اور مبنی بر شمولیت بنی رہے۔

اے آئی سے متعلق متنوع پہلوؤں میں ہندوستان میں شراکت داری کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ بھارت ایسے اے آئی سلوشنز تیار کرنے کے لیے پابند عہد ہے جو اختراع، اعتماد اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بنی نوع انسانیت کو بھی بااختیار بنائیں۔

@arthurmensch

@MistralAI ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8854


(रिलीज़ आईडी: 2274942) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Gujarati , Telugu , Malayalam