پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر بین وزارتی بریفنگ


گزشتہ 3 دنوں میں تقریباً 1.36 کروڑ ایل پی جی سلنڈروں کی بکنگ کے مقابلے میں تقریباً 1.47 کروڑ ایل پی جی سلنڈر فراہم کیے گئے

مارچ 2026 سے، تقریباً 10.02 لاکھ پی این جی کنکشن گیسیفائیڈ ہوئے اور 3.22 لاکھ اضافی کنکشنز کے لیے انفراسٹرکچر بنایا گیا۔ تقریباً 9.94 لاکھ صارفین نے نئے کنکشن کے لیے اندراج کیا ہے۔

ایل این جی کیریئر دشا تقریباً 62,370 میٹرک ٹن ایل جی  کارگو لے کر 19 جون 2026 کو دہیج میں برتھ پر آنے کی توقع ہے

جہاز رانی کی وزارت نے خلیجی خطہ کے مختلف مقامات سے اب تک 3,639 سے بھارتیہ بحری جہازوں کی بحفاظت واپسی کی سہولت فراہم کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 18 JUN 2026 4:57PM by PIB Delhi

۔مغربی ایشیا میں بدلتی ہوئی صورتحال کے درمیان، حکومت ہند شہریوں کو باقاعدہ اپ ڈیٹس کے ذریعے باخبر رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں، آج نیشنل میڈیا سنٹر میں ایک میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا، جہاں وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے افسران نے خطے میں ایندھن کی دستیابی، سمندری آپریشنز اور بھارتیہ شہریوں کو مدد، اور اہم شعبوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں اپ ڈیٹس فراہم کیں۔

توانائی کی فراہمی اور ایندھن کی دستیابی

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے ایندھن کی فراہمی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ فراہم کیا، جس میں مغربی ایشیا میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ واضح رہے کہ:

کروڈ پوزیشن اور ریفائنری آپریشنز

تمام ریفائنریز کافی مقدار میں خام مال کے ساتھ اعلیٰ صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جبکہ پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔

گھریلو استعمال کو سہارا دینے کے لیے ریفائنریوں سے گھریلو ایل پی جی کی پیداوار میں اضافہ کیا گیا ہے۔

گھریلو مارکیٹ کے لیے پیٹرو کیمیکل فیڈ اسٹاک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک بین وزارتی مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے۔ حکومت ہندکے 01.04.2026 کے حکم نامے نے آئل ریفائنری کمپنیوں بشمول پیٹرو کیمیکل کمپلیکسز کو اجازت دی ہے کہ وہ سی تھری اور سی فور اسٹریمز کی کچھ کم از کم مقدار کو اہم شعبوں کے لیے دستیاب کرائیں جیسا کہ سینٹر فار ہائی ٹیکنالوجی نے طے کیا ہے۔

فارماسیوٹیکل ڈیپارٹمنٹ، ڈیپارٹمنٹ آف کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت سے موصول ہونے والی درخواستوں کی بنیاد پر،ایل پی جی پول سے 1120 یومیہ میٹرک ٹن

 کےسی فور اور سی تھری مالیکیولز کی فراہمی فارما، کیمیکل اور پینٹ سیکٹر کی کمپنیوں کے لیے کی گئی ہے۔

مورخہیکم جون26 سے، 7630 میٹرک ٹن سے زیادہ سی فور اور سی تھری مالیکیولز (جس میں پروپیلین اور بیوٹیلین شامل ہیں) اور 6230 میٹرک ٹنسے زیادہ بٹائل ایکریلیٹ ممبئی، کوچی، ویزاگ، چنئی، متھرا اور گجرات کی ریفائنریز کیمیکل، فارما اور پینٹ انڈسٹری کو فروخت کر چکے ہیں۔

خوردہ ایندھن کی دستیابی اور قیمتوں کے تعین کے اقدامات

تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس پورے ملک میں معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے بحرانوں کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ صارفین کو اس اثر سے بچانے کے لیے حکومت ہند نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10روپے لیٹرکی کمی کے ذریعے اس بوجھ کا ایک حصہ جذب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت ہند نے گزٹ نوٹیفکیشن مورخہ 15.06.2026 کے ذریعے ڈیزل پر ایکسپورٹ لیوی 13.50 فی لیٹر سے روپے 14 فی لیٹر اور اے ٹی ایف پر 9.5 فی لیٹر سے روپے 12.5 فی لیٹر بڑھا دی ہے۔، جبکہ پیٹرول پر ایکسپورٹ لیوی کو بغیر کسی تبدیلی کے  1.5 فی لیٹرروپے پر برقرار رکھا۔

ملک کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

قدرتی گیس کی فراہمی اورپی این جی توسیعی اقدامات

ڈی پی این اور سی این جی ٹرانسپورٹ کو 100فیصد سپلائی کے ساتھ صارفین کو ترجیح دی گئی ہے۔

آپریٹنگ یوریا پلانٹس کو سپلائی اس وقت پچھلے چھ مہینوں میں ان کی اوسط کھپت کے 100فیصدکے قریب ہے۔

سی جی ڈی نیٹ ورکس کے ذریعے سپلائی سمیت دیگر صنعتی اور تجارتی شعبوں کو گیس کی فراہمی میں 80 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

تجارتی ایل پی جی کی دستیابی سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے سی جی ڈی اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تجارتی اداروں جیسے ہوٹلوں، ریستورانوں اور کینٹینوں کے لیے پی این جی کنکشن کو ترجیح دیں۔

حکومت ہند نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں کو سی جی ڈی نیٹ ورک کی توسیع کے لیے درکار درخواستوں کی منظوری میں تیزی لانے کے لیےدرخواست کی ہے۔

حکومت ہند نے 18.03.2026 کے خط کے ذریعے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تجارتی ایل پی جی کے اضافی 10فیصد مختص کرنے کی پیشکش کی ہے بشرطیکہ وہ ایل پی جی سے پی این جی میں طویل مدتی منتقلی میں مدد کرسکیں۔

بائیس ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے پی این جی توسیعی اصلاحات سے منسلک اضافی کمرشل ایل پی جی مختص وصول کر رہے ہیں۔

صاف ستھرے، زیادہ محفوظ اور خود انحصار توانائی کے مستقبل کی حوصلہ افزائی کے لیے، حکومتہند نے ریاستی سی بی جی پالیسی کا ایک ماڈل مسودہ تیار کیا ہے جس کا مقصد ایک جامع لچکدار رہنمائی فریم ورک کے طور پر کام کرنا ہے تاکہ ریاستوں کوسی بی جی کی ترقی کے لیے اپنا سرمایہ کار دوست اور نفاذ پر مبنی ایکو سسٹم بنانے کے قابل بنایا جا سکے۔ اس کا انتخاب کرنے والی ریاستوں کو تجارتی ایل پی جی کے اضافی مختص کی اگلی قسط کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

مارچ 2026 سے لے کر اب تک تقریباً 10.02 لاکھ پی این جی کنکشن گیسیفائیڈ ہو چکے ہیں اور اضافی 3.22 لاکھ کنکشنز کے لیے انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے، جس سے کل 13.24 لاکھ کنکشن ہو گئے ہیں۔ مزید، نئے کنکشن کے لیے تقریباً 9.94 لاکھ صارفین کو رجسٹر کیا گیا ہے۔

 

ایل پی جی سپلائی

 

گھریلو ایل پی جی کی فراہمی کیصورتحال

 

ایل پی جی کی سپلائی موجودہ صورتحال سے متاثر ہو رہی ہے۔

گھریلو گھرانوں کو ایل پی جی کی فراہمی کو ترجیح دی گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز پر کسی قسم کے ڈرائی آؤٹ کی اطلاع نہیں ہے۔

کل صنعت کی بنیاد پر آن لائن ایل پی جی سلنڈر کی بکنگ تقریباً 99 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

ڈسٹری بیوٹر کی سطح پر ڈائیورشن کو روکنے کے لیے ڈیلیوری توثیق کوڈ پر مبنی ڈیلیوری کو تقریباً 96فیصدتک بڑھا دیا گیا ہے۔ڈ ی اے سی صارف کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر موصول ہوتا ہے۔

پچھلے 3 دنوں میں، تقریباً 1.36 کروڑ ایل پی جی سلنڈروں کی بکنگ کے مقابلے میں تقریباً 1.47 کروڑ ایل پی جی سلنڈر فراہم کیے گئے۔

کمرشل ایل پی جی سپلائی اور فراہمی کے اقدامات:

 

حکومت ہند نے بحران سے پہلے کی سطح سمیت کل تجارتی رقم کو 70فیصد اور 10فیصد اصلاحات پر مبنی مختص کرنے کا فیصلہ کیا۔

پچھلے 3 دنوں میں-

تقریباً 1.98 لاکھ 5 کلوگرام کے ایف ٹی ایل سلنڈر فروخت ہوئے۔

تیرہ سو چونتیس کیمپوں کے ذریعے 19,100 پانچ کلوگرام سے زیادہ ایف ٹی ایل سلنڈر فروخت کیے گئے۔

کل 22945 میٹرک ٹن کمرشل ایل پی جی فروخت ہو چکی ہے۔

او ایم سی پی ایس یوکے ذریعہ تقریباً 928 میٹرک ٹن آٹوایل پی جی فروخت کی گئی ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ادارہ جاتی میکانزم کے ساتھ مربوط کوششیں۔

 

ریاستی حکومتیں ضروری اشیاء ایکٹ، 1955 اور ایل پی جی کنٹرول آرڈر، 2000 کے تحت سپلائی کی نگرانی کرنے اور ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے بااختیار ہیں۔

حکومت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی سمیت ضروری اشیاء کی سپلائی کی صورتحال کی نگرانی اور ان کو منظم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت ہندنے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو متعدد خطوط اوروی سیز کے ذریعے اسی بات کا اعادہ کیا ہے۔

حکومت ہند نے متعدد خطوط اوروی سیز کے ذریعے شہریوں کو ایندھن کی مناسب دستیابی کے بارے میں یقین دلانے کے لیے فعال عوامی رابطے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

حکومت ہند نے 26.05.2026 کے خط کے ذریعے  تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ریاستی/ضلعی حکام کو ضلع وارایچ ایس ڈی ؍ایم ایس

 آف ٹیک پیٹرن کی نگرانی اور جائزہ لینے کے لیے مناسب ہدایات جاری کریں، کمزور علاقوں میں معائنہ اور نفاذ کی سرگرمیوں کو تیز کریں اور بڑے نقل و حمل/صنعتی راہداریوں کے ساتھ ساتھ ایچ ایس ڈی

 کے ذریعے غیر محفوظ شدہ تجارتی اور صنعتی صارفین کے ذریعے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری تعزیری کارروائی شروع کی جائے۔

نفاذ اور نگرانی کے اقدامات

 

پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے نفاذ کی کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔

ایل پی جی سے متعلق نفاذ - پچھلے 3 دنوں میں، 21 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور ملک بھر میں 1056 سلنڈر ضبط کیے گئے ہیں۔

اسی طرح،او ایم سیز پی ایس یو کے عہدیداروں کی طرف سے اچانک معائنہ بھی جاری ہے۔

ایل پی جی - گزشتہ 3 دنوں میں، 8 ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر شپس پر غیر نظم و ضبط کے رویے پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ریٹیل آؤٹ لیٹس - پچھلے 3 دنوں میں، 4 ریٹیل آؤٹ لیٹس پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں، اور 598 ریٹیل آؤٹ لیٹس کو مارکیٹ ڈسپلن کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا گیا ہے۔

 

حکومت کی تیاری اور سپلائی مینجمنٹ کے اقدامات

 

جاری جغرافیائی سیاسی صورتحال کے باوجود، حکومت نے یقینی بنایا ہے کہ گھریلو ایل پی جی، گھریلو پی این جی اور سی این جی (ٹرانسپورٹ) کو 100 فیصد فراہمی کی جا رہی ہے۔

کمرشل ایل پی جی کے لیے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو ترجیح دی گئی ہے۔ فارما، اسٹیل، آٹوموبائل، بیج، زراعت وغیرہ کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔

مہاجر مزدوروں، طالب علم وغیرہ کی ایل پی جی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 5 کلوگرام ایف ٹی ایل کی سپلائی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے پہلے ہی رسد اور طلب دونوں پہلوؤں پر کئی معقول اقدامات نافذ کیے ہیں، جن میں ریفائنری کی پیداوار کو بڑھانا، بکنگ کے وقفے کو شہری علاقوں میں 21 سے 25 دن اور دیہی علاقوں میں 45 دن تک بڑھانا، اور سپلائی کے لیے شعبوں کو ترجیح دینا شامل ہے۔

پبلک ایڈوائزری اور شہریوں کی بیداری

 

حکومت پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کر رہا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گھبراہٹ میں پیٹرول، ڈیزل کی خریداری اور ایل پی جی کی بکنگ سے گریز کریں۔

افواہوں سے ہوشیار رہیں اور درست معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں۔

شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ متبادل ایندھن جیسے پی این جی ، انڈکشن/الیکٹرک کک ٹاپس وغیرہ استعمال کریں۔

بلک اور صنعتی صارفین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مجاز پروکیورمنٹ چینلز سے ڈیزل حاصل کریں۔

موجودہ صورتحال میں تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے روزمرہ کے استعمال میں توانائی کے تحفظ کے لیے ضروری کوششیں کریں۔

میری ٹائم سیفٹی اور شپنگ آپریشنز

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے خلیج فارس میں موجودہ سمندری صورتحال کے بارے میں ایک تازہ کاری فراہم کی، جس میں خطے میں بھارتیہ جہازوں اور عملے کی حفاظت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل دی گئی۔ بتایا گیا کہ:

 

 

مالٹا کے جھنڈے والےایل این جی کیریئرآئی ایم او دشا 9250713، جس کا انتظام ایس سی آئی کے زیرقیادت کنسورشیم نے کیا، 15 جون 2026 کو آبنائے ہرمز کو بحفاظت عبور کیا جب کہ تقریباً 62,370 میٹرک این ایل جی کارگو کو بھارت کے دہیج کے لیے لے جایا گیا۔ یہ جہاز 19 جون 2026 کو دہیج میں اترنے کی توقع ہے۔

وزارت، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ (ڈی جی شپنگ) کے ذریعے، وزارت خارجہ، بیرون ملک بھارتیہ مشنز، شپنگ کمپنیوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل تال میل میں رہتی ہے تاکہ بھارتیہ بحری جہازوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنایا جاسکے اور تمام ضروری مدد فراہم کی جاسکے۔

ڈی جی شپنگ کنٹرول روم کی تازہ کاری: ایکٹیویشن کے بعد سے کنٹرول روم نے 13,187 کالز اور 29,376 سے زیادہ ای میلز کو ہینڈل کیا ہے۔ گزشتہ 72 گھنٹوں میں سمندری مسافروں، ان کے اہل خانہ اور میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز سے کل 450 کالز اور 1,077 ای میلز موصول ہوئی ہیں۔

وطن واپسی کی تازہ کاری: وزارت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ (ڈی جی شپنگ) کے ذریعے اب تک 3,639 سے زیادہ بھارتیہ بحری جہازوں کی بحفاظت وطن واپسی کی سہولت فراہم کی ہے، جن میں گزشتہ 72 گھنٹوں میں 47 خلیجی خطے کے مختلف مقامات سے شامل ہیں۔

ملک بھر میں بندرگاہوں کی کارروائیاں معمول کے مطابق ہیں، کسی بھیڑ کی اطلاع نہیں ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 8838


(रिलीज़ आईडी: 2274800) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam