امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیرِ داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ سے نئی دہلی میں ہندوستان میں امریکہ کے سفیر جناب سرجیو گور نے ملاقات کی
سلامتی، بالخصوص دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت،‘‘ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری’’ کو مزید مستحکم اور وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے
प्रविष्टि तिथि:
18 JUN 2026 3:15PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ہندوستان میں امریکہ کے سفیر جناب سرجیو گور سے ملاقات کی۔
ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا، ‘‘آج نئی دہلی میں ہندوستان میں امریکہ کے سفیر جناب سرجیو گور سے ملاقات کی۔ سلامتی کے شعبے، بالخصوص دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیےہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔’’
‘‘وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں حکومت ہند، ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے کہ اس دوطرفہ تعلقات کے ثمرات دونوں ممالک کے عوام تک پہنچیں۔’’
***
ش ح ۔ع و۔اش ق
U. No. 8820
(रिलीज़ आईडी: 2274587)
आगंतुक पटल : 15