امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مودی حکومت کے 12 سال ترقی اور وراثت کے سنگم کا سنہری دور : امور داخلہ اور  امدا باہمی  کے مرکزی وزیر  امت شاہ


ہندوستان  نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران عالمی معیار کے رابطوں ،بنیادی ڈھانچے، پی ایم آواس یوجنا، آیوشمان بھارت اور 'میک ان انڈیا' جیسی پہلوں کے ذریعے ترقی درج کی ہے

وزیراعظم مودی نے یہ کر دکھایا ہے کہ ترقی اور وراثت ایک دوسرے کے  لئے لازم و ملزوم ہے

प्रविष्टि तिथि: 18 JUN 2026 12:13PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گزشتہ 12 برسوں کے دوران ترقی اور ثقافتی ورثے دونوں کے فروغ میں مودی حکومت کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا۔

جناب  امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "مودی حکومت کے 12 سال ترقی اور وراثت کے حسین سنگم کا سنہری دور رہے ہیں۔ ان 12 برسوں میں جہاں ایک طرف رام مندر، کاشی وشوناتھ کوریڈور اور اجین مہاکال لوک کی تعمیر ہوئی، وہیں دوسری طرف پی ایم آواس یوجنا، آیوشمان بھارت، انّ بھنڈار، عالمی معیار کے رابطے، بنیادی ڈھانچے اور 'میک ان انڈیا' جیسی پہلوں سے ملک کے ترقیاتی سفر کو بے مثال رفتار دی گئی ہے۔

ایک کروڑ آرکائیول ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنا کر، 668 قدیم نوادرات کو واپس لا کر، قبائلی مجاہدین آزادی کے لیے 11 میوزیم قائم کر کے اور 11 ہندوستانی زبانوں کو کلاسیکی زبان کا درجہ دے کر، وزیراعظم مودی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ترقی اور وراثت  ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہے۔"

********

ش ح۔م ش ع۔ ن م۔

U- 8804 


(रिलीज़ आईडी: 2274474) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Punjabi , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam