وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کا فرانس کے شہر ایویان میں منعقدہ جی- 7 سربراہی اجلاس کے دوران ’مصنوعی ذہانت کے محفوظ، تیز رفتار اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے’ کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب
प्रविष्टि तिथि:
18 JUN 2026 5:01AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانس کے شہر ایویان میں منعقدہ جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران ’مصنوعی ذہانت کے محفوظ، تیز رفتار اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے‘ کے موضوع پر منعقدہ آؤٹ ریچ سیشن سے خطاب کیا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ مصنوعی ذہانت ایک انقلابی قوت ہے، جو انسانی تہذیب کی سمت کو ازسرنو متعین کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن اس کا مقصد لوگوں کو بااختیار بنانا بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسی وسیع فکر کے تحت ہندوستان نے حال ہی میں اے آئی امپیکٹ سمٹ کی میزبانی کی تھی۔وزیر اعظم نے اے آئی کے لیے ہندوستان کے ’ایم اے این اے وی’(انسانی) وژن کو اجاگر کیا، جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی شمولیت ،سلامتی اور عوامی مفاد کے بنیادی اصولوں پر مبنی ہونی چاہیے۔
اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ ہندوستان نے ہمیشہ سائبر اسپیس کو ایک عالمی عوامی بھلائی کے طور پر دیکھا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوری ممالک کے پاس ایسے اے آئی ماڈلز تک رسائی ہونی چاہیے، جو ان کے اہم معلوماتی بنیادی ڈھانچے کو محفوظ بنا سکیں اور سائبر خطرات سے نمٹنے میں ان کی مدد کر سکیں۔ انہوں نے اے آئی کی ترقی کے لیے ایک مربوط نقطہ نظر اپنانے کی اپیل کی ،جہاں تحفظ، رفتار اور کارکردگی کو یکجا کر کے دیکھا جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے چار تجاویز پیش کیں: اے آئی سسٹمز’سیکورٹی بائی ڈیزائن’ (ڈیزائن کے لحاظ سے محفوظ) ہونے چاہئیں؛ اے آئی کی تعیناتی کے ساتھ مشترکہ معیارات، ٹیسٹنگ فریم ورک اور ریگولیٹری رہنما خطوط ہونے چاہئیں؛ ڈیپ فیکس، غلط معلومات اور سائبر فراڈ سے نمٹنے کے لیے موثر عالمی تعاون ہونا چاہیے؛ اے آئی کے فوائدگلوبل ساؤتھ یعنی ترقی پذیر ممالک تک بھی پہنچنے چاہییں تاکہ ایک جامع اور شمولیتی دنیا کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب کے اختتام پر اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کا اصل مقصد انسانی صلاحیتوں کو وسعت دینا، افراد کو بااختیار بنانا اور ان کے انتخاب کی آزادی کو مضبوط کرنا، نیز انسانی وقار اور بنیادی اقدار کا تحفظ یقینی بنانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ان مقاصد کے حصول اور ایک ذمہ دار، محفوظ اور جامع اے آئی نظام کے فروغ کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
****
ش ح۔م ع ن۔ م ش
U. No .8792
(रिलीज़ आईडी: 2274402)
आगंतुक पटल : 8