امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی غذائی اجناس کے ذخیرے کے لیے اسمارٹ ویئر ہاؤسنگ نظام کا افتتاح کریں گے
ڈپو درپن کے تحت سی ڈبلیو سی اور ایف سی آئی کے بہترین کارکردگی والے گوداموں کو اعزاز سے نوازا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
17 JUN 2026 2:28PM by PIB Delhi
خوراک اور عوامی تقسیم کا محکمہ (ڈی ایف پی ڈی) 18 جون 2026 کو لیڈرز لاؤنج ، بھارت منڈپم ، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایک خصوصی پروگرام میں اناج ذخیرہ کرنے کے لیے اسمارٹ ویئر ہاؤسنگ سسٹم کا آغاز کریں گے ۔
صارفین کے امور، خوراک و عوامی تقسیم اور نئی و قابلِ تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اسمارٹ ویئر ہاؤسنگ نظام کا افتتاح کریں گے۔ صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزیر مملکت محترمہ نیوبین جینتی بھائی بامبھنیا اور جناب بی ایل ورما بھی اس موقع پر موجود رہیں گے ۔
پروگرام کے دوران محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم ڈپو درپن تشخیص فریم ورک کے تحت منتخب کئے گئے سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے بہترین کارکردگی والے گوداموں کو اعزاز سے نوازا جائے گا ۔
یہ آغاز جدید، ٹیکنالوجی سے لیس اور مؤثر عوامی ذخیرہ گاہوں کے بنیادی ڈھانچے کے ذریعے بھارت کے غذائی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرے گا۔ اسمارٹ ویئر ہاؤسنگ نظام کو ایک جامع، ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ گوداموں کے انتظامی نظام کو مضبوط بنایا جا سکے اور غذائی اجناس کی ذخیرہ کاری سے متعلق تمام سرگرمیوں کی کارکردگی میں اضافہ ہو۔
اس نظام میں گوداموں کے انتظام کو بہتر بنانے اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، آٹومیشن اور اینالیٹکس جیسی جدید ٹیکنالوجیز شامل کی جائیں گی۔ مجوزہ نظام کے ذریعے گیٹ اور ویٹ برج (وزن تولنے کے پل) کی کارروائیوں کو خودکار بنایا جائے گا، ڈیجیٹل رسائی کا انتظام ممکن ہوگا، گوداموں کی صورتحال کی ذہین نگرانی کی جا سکے گی، ذخیرے کی معلومات زیادہ واضح انداز میں دستیاب ہوں گی اور مربوط ڈیش بورڈز کے ذریعے حقیقی وقت میں تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے گی۔یہ اقدام غذائی اجناس کی سپلائی چین میں ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید کاری کے حوالے سے محکمے کے وسیع تر اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران خریداری، ذخیرہ کاری اور تقسیم کے نظام میں شفافیت، عملی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
اس پروگرام میں ان گوداموں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا جنہوں نے ڈپو درپن کے تحت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈپو درپن ایک منظم تشخیصی اور کارکردگی کی نگرانی کا فریم ورک ہے، جسے بنیادی ڈھانچے، آپریشن، حفاظت، صفائی ستھرائی اور خدمات کی فراہمی کے لیے تیاری کے معیار میں مسلسل بہتری کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے متعارف کرایا گیا ہے۔
اسمارٹ ویئر ہاؤسنگ اقدام سے ایک جدید گودام نظام کی تشکیل میں مدد ملنے کی توقع ہے، جو غذائی اجناس کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے اور طویل مدتی غذائی تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ یہ اقدام ڈیجیٹل انڈیا، انڈیا اے آئی مشن، پی ایم گتی شکتی اور آتم نربھر بھارت کے تحت حکومت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
********
) ش ح ۔ ش آ۔ن ع)
U.No. 7296
(रिलीज़ आईडी: 2274035)
आगंतुक पटल : 14