وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

یوگ پارک پورٹل: عوامی مقامات کو  صحت کی دیکھ بھال کے کمیونٹی مراکز میں تبدیل کرنا


مذکورہ یوگ پارکس صحت کی احتیاطی دیکھ بھال اور  ویلنَس کے لیے کمیونٹی کے مرکزی مراکز کے طور پر خدمات انجام دیں گے

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 2:29PM by PIB Delhi

 بھارت میں کمیونٹی مقامات، شہری عوامی مقامات اور پارکس طویل عرصے سے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے ساتھ ساتھ صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیتے رہے ہیں۔ جیسے جیسے شہری زندگی  کی رفتار تیز ہوتی جا رہی ہے، یہ عوامی مقامات جسمانی اور ذہنی صحت و تندرستی کے مراکز کے طور پر مزید اہمیت  اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ان کی اس صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، آیوش  کی وزارت نے یوگ پارک پورٹل کا آغاز کیا ہے تاکہ ملک بھر کے موجودہ پارکس کو صحت کی دیکھ بھال کے کمیونٹی مراکز میں تبدیل کیا جا سکے، جہاں یوگ، مراقبہ اور صحت مند طرزِ زندگی  ، روزمرہ  کی زندگی کا حصہ بن جائیں۔

یوگ پارک پورٹل کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے آیوش اور وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے مدھیہ پردیش کے کھجوراہو میں منعقد یوگ کے بین الاقوامی  دن 2026 کی 25 روزہ الٹی گنتی کی تقریب کے دوران کیا۔ یوگ سنگم پورٹل ، جسے پھر سے متعارف کرایا گیا  ہے ۔  مذکورہ  پلیٹ فارم ، وزارت کے اُن اہم اقدامات میں سے ایک ہے  ، جن کا مقصد نچلی سطح تک یوگ کی رسائی کو مزید مستحکم کرنا اور ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کا پائیدار  بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔

بنیادی طور پر یوگ پارک اقدام کا مقصد  ، پارکس کو محض تفریحی مقامات کے بجائے کمیونٹی ویلنَس مراکز کے طور پر فروغ دینا ہے۔ مذکورہ پورٹل کے ذریعے پنچایتی راج ادارے، شہری بلدیاتی ادارے، رہائشی فلاحی انجمنیں، غیر سرکاری تنظیمیں، کارپوریٹ ادارے اور دیگر تنظیمیں موجودہ پارکس کو ایسے یوگ پارکس میں تبدیل کرنے میں حصہ لے سکتی ہیں، جو باقاعدہ یوگ، مراقبہ، صحت کی احتیاطی دیکھ بھال اور کمیونٹی شمولیت کی حوصلہ افزائی کریں۔

اس اقدام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے  ، اِس بات پر زور دیا کہ یوگ پارکس کو کمیونٹی کے مستقل اثاثوں کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے، جو صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے اور بھارت کے صحت کے احتیاطی نظام کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ یہ اقدام وزارت کے اس وسیع تر عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ یوگ کو روزمرہ  کی زندگی کا حصہ بنایا جائے اور ملک بھر کے محلّوں اور کمیونٹیز میں صحت و تندرستی کی سہولتوں تک رسائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

روایتی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے برعکس، جو صرف جسمانی ترقی پر توجہ دیتے ہیں، یہ یوگ پارک ویلنَس، ماحولیاتی پائیداری اور سماجی شمولیت کو کو یکجا کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد  ، موجودہ عوامی پارکس کو  ایسے خیر مقدمی مقامات میں تبدیل کرنا ہے  ، جہاں یوگ، مراقبہ اور کمیونٹی ویلنَس سرگرمیوں کے لیے مناسب سہولتیں دستیاب ہوں۔ اس مقصد کے لیے مخصوص یوگ پلیٹ فارم، مراقبہ زون، سرسبز  و شاداب مناظر،  بیداری پیدا کرنے کی سہولتیں اور اجتماعی سیشنز کے لیے کھلی جگہیں تیار کی جا سکتی ہیں تاکہ  اس میں ہر عمر کے افراد کی باقاعدہ شرکت کی حوصلہ افزائی  کی جا سکے۔

اس کا اشتراک پر مبنی نفاذ کا  ماڈل  ، اس پہل کی ایک نمایاں خصوصیت ہے۔ مقامی انتظامیہ اور کمیونٹی تنظیموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ موزوں پارکس کی نشاندہی اور ان کی دیکھ بھال میں قائدانہ کردار ادا کریں گی، جب کہ یوگ سے وابستہ یہ ادارے بیداری پروگراموں اور باقاعدہ یوگ سیشنز کے انعقاد میں تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔ مذکورہ اقدام کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ( سی ایس آر ) کے ذریعے شرکت کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جس کے تحت کمپنیاں صحت کی دیکھ بھال سے متعلق ایسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کر سکتی ہیں  ، جس سے مقامی کمیونٹیز کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ سی ایس آر کے تعاون سے قائم کیے جانے والے یوگ پارکس روزانہ یوگ کی مشق، صحت سے متعلق  بیداری سے متعلق سرگرمیوں اور کمیونٹی ویلنَس پروگراموں کے لیے بہ آسانی قابلِ رسائی مقامات فراہم کرکے عوامی صحت کے میدان میں ایک دیرپا ورثہ قائم کر سکتے ہیں۔ اس اقدام میں شریک کمپنیوں کو سماجی بہبود میں  ، ان کے تعاون کے اعتراف کے طور پر مناسب شناخت بھی دی جا سکتی ہے، جس سے صحت کی احتیاطی دیکھ بھال اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ میں نجی شعبے کے کردار کو مزید تقویت حاصل ہو گی۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی  کے علاوہ  ، یوگ پارک پورٹل ملک گیر شمولیت کے لیے ایک ڈیجیٹل فریم ورک بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم رہنما خطوط، تصوراتی دستاویزات، رجسٹریشن کا طریقۂ کار اور وہ سبھی وسائل فراہم کرتا ہے ، جن کی مختلف شراکت داروں کو  ، اس اقدام میں شامل ہونے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ حکومتی اداروں، مقامی بلدیاتی اداروں، کمیونٹی تنظیموں اور کارپوریٹ شراکت داروں کو ایک ہی پورٹل کے ذریعے یکجا کرکے ، وزارت کا مقصد ویلنَس اور عوامی صحت پر مبنی ایک مربوط قومی تحریک کو فروغ دینا ہے۔

یہ اقدام یوگ کے بین الاقوامی  دن  2026 کے موضوع ‘‘ صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگ ’’ سے بھی قریبی طور سے ہم آہنگ ہے۔ دنیا بھر میں طرزِ زندگی سے جڑی بیماریوں، ذہنی دباؤ اور بڑھتی عمر سے متعلق صحت کے مسائل میں اضافے کے پیشِ نظر، عوام کے لیے بہ آسانی قابلِ رسائی ویلنَس مراکز باقاعدہ جسمانی سرگرمی، ذہنی یکسوئی اور سماجی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یوگ پارکس کو ایسے جامع اور سب کے لیے موزوں مقامات کے طور پر تصور کیا گیا ہے ، جہاں بچے، نوجوان، ملازمت پیشہ افراد اور بزرگ شہری اپنی روزمرہ زندگی میں یوگ کی مشق سے یکساں طور پر فائدہ اٹھا سکیں۔

اہم بات یہ ہے کہ یوگ پارک کا مقصد ایک ایسا دیرپا ورثہ قائم کرنا ہے ، جو یوگ کے بین الاقوامی دن کی سالانہ تقریبات سے کہیں زیادہ اثرات مرتب کرے۔ حالانکہ اجتماعی یوگ مظاہرے اور عوامی تقریبات بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، لیکن ویلنَس کے لیے مخصوص مقامات کا قیام کمیونٹی کو ایک مستقل عوامی سہولت فراہم کرتا ہے، جو سال بھر شہریوں کی خدمت جاری رکھ سکتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ اقدام محض تقریبات پر مبنی شرکت سے کہیں آگے مسلسل ویلنَس سرگرمیوں کی جانب ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران یوگ کا بین الاقوامی دن ، دنیا کی سب سے بڑی عوامی ویلنَس تحریکوں میں سے ایک بن چکا ہے۔ یوگ پارک پورٹل اسی پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی بیداری کو بنیادی ڈھانچے میں اور عوامی شرکت کو کمیونٹی کے طویل مدتی فائدے میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جیسے جیسے دیہی اور شہری بھارت کے اور پارکس اس اقدام کا حصہ بنتے جائیں گے، یوگ پارک احتیاطی صحت کی دیکھ بھال، ماحولیاتی ہم آہنگی اور ہمہ جہت صحت و تندرستی کے لیے بھارت کے عزم کی ایک پائیدار علامت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

image0010E18.gif

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ش م ۔ ع ا )

U. No. 8684


(रिलीज़ आईडी: 2273550) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Khasi , English , हिन्दी , Punjabi , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam