نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کل ’وِکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ 2026‘ کا افتتاح کریں گے
بحث سے فیصلے تک:نوجوان ’ناری شکتی وندن (خواتین کو بااختیار بنانا): شمولیت اور وِکست بھارت 2047 کی رفتار تیز کرنا کے موضوع پر غور و فکر کریں گے
نوجوان پارلیمانی کارروائی کا خود تجربہ کریں گے:حکمرانی کے نظام کو سمجھنے کا ایک انقلابی موقع
نوجوانوں کی قیادت میں ملک کی تعمیر اور طرزِ حکومت کا ایک تاریخی لمحہ
प्रविष्टि तिथि:
15 JUN 2026 2:06PM by PIB Delhi
نوجوانان اموراور کھیل کودوزارت میں مرکزی وزیر برائے نوجوانان، کھیل، محنت اور روزگار ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کی قیادت میں 15 سے 17 جون 2026 تک نئی دہلی میں’وِکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ 2026‘کا انعقاد کر رہی ہے۔ قومی سطح پر اس یوتھ پارلیمنٹ کا افتتاح لوک سبھا کے معزز اسپیکر جناب اوم برلا16 جون 2026 کو کریں گے۔ اپنے پچھلے پروگراموں کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے، یہ اہم مہم جمہوری عمل میں نوجوانوں کی شمولیت کو ایک نیا روپ دے رہی ہے، تاکہ نوجوان نسل کو ملکی نظامِ حکومت، پالیسی سازی اور پارلیمانی کارروائی کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا عملی موقع مل سکے۔

’وِکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ‘ محض ایک پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی تحریک ہے جو ہندوستان کے نوجوانوں کی توانائی، نظریات اور امنگوں کو قومی دھارے کا حصہ بناتی ہے۔ سینٹرل ہال میں منظور کی جانے والی قراردادیں ان تین دنوں کے بعد بھی دیر تک گونجتی رہیں گی، جو نوجوان رہنماؤں کی ایک نئی نسل کو 2047 تک ’وِکست بھارت‘(ترقی یافتہ ہندوستان) کے سفر کی ذمہ داری سنبھالنے کی ترغیب دیں گی۔
یہ پروگرام تین بتدریج مراحل پر مشتمل ہے، جن میں سے ہر مرحلہ نوجوانوں کی شمولیت کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے:
ضلع نوڈل راؤنڈز
- ملک کے تمام حصوں تک اس گفتگو کو پہنچانے کے لیے 757 نوڈل یونیورسٹیوں اور اداروں میں ’’ایمرجنسی کے 50 سال: ہندوستانی جمہوریت کے لیے اسباق‘‘کے موضوع پر بڑے پیمانے پر بحث و مباحثے کیے گئے۔
- ہر ضلع سے بہترین کارکردگی دکھانے والے چوٹی کے 5 شرکاء کو ریاستی راؤنڈز میں حصہ لینے کا موقع ملا۔
ریاستی راؤنڈز
- یہ راؤنڈز تمام ریاستوں کی قانون ساز اسمبلیوں اور اہم سرکاری مقامات پر منعقد کیے گئے۔ ان سیشنز نے نوجوانوں کو ’’مرکزی بجٹ 2026:یووا شکتی پر مبنی بجٹ‘‘ کے حوالے سے علاقائی حکمرانی کے ڈھانچے کو قریب سے سمجھنے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا۔
- ان سیشنز کی صدارت ریاستوں کے اسپیکرز اور گورنرز نے کی، جس نے عوامی گفتگو میں نوجوانوں کی آواز کے وقار کو مزید بلند کیا۔
قومی راؤنڈ (15 تا 17 جون2026)
- تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے بہترین کارکردگی دکھانے والے مندوبین اس گرینڈ فائنل کے لیے نئی دہلی میں جمع ہو رہے ہیں۔
- قومی راؤنڈ میں مختلف قسم کی سرگرمیاں شامل ہیں:
- افتتاحی کلمات: ہر ٹیم کا ایک نمائندہ ’’ناری شکتی وندن: شمولیت اور وِکست بھارت 2047 کی رفتار تیز کرنا‘‘ کے موضوع پر ایوان سے خطاب کرے گا، جس کے لیے ہر مقرر کو 3 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔
- وقفہ سوالات:حقیقی پارلیمانی روایت کے مطابق، ٹیمیں ایک دوسرے سے سوالات کریں گی اور ان کے جوابات دیں گی (سوال کے لیے 3 منٹ اور جواب کے لیے 3 منٹ)، جس کا مقصد ایک مشترکہ قرارداد منظور کرنا ہے۔
- ماسٹرکلاس: ایک معروف اور ممتاز شخصیت فنِ خطابت اور عوامی تقریرپر ایک ماسٹر کلاس لیں گی، تاکہ شریک نوجوانوں کی قیادت کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔
- وزیر اعظم میوزیم کا دورہ:مندوبین ’پی ایم سنگراہالیہ‘کے ایک خاص دورے کے ذریعے ہندوستان کی شاندار سیاسی تاریخ اور قیادت کی وراثت کو قریب سے دیکھیں گے۔
- نئی پارلیمنٹ کا دورہ: ہندوستان کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا ایک متاثر کن دورہ، جو شرکاء کو ملک کی جمہوریت کے اصل مرکز سے براہِ راست جڑنے کا موقع فراہم کرے گا۔
- تقریبِ تقسیمِ انعامات: نوجوان شرکاء کی شاندار کارکردگی اور تعاون کا اعتراف کرنے کے لیے 17 جون کو ’وِکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ 2026 ایوارڈز‘دیے جائیں گے۔
***
(ش ح۔ م ح۔ ج)
Uno-8617
(रिलीज़ आईडी: 2272984)
आगंतुक पटल : 13