وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے ‘‘بھارت انوویٹس 2026’’ کا افتتاح کیا، بھارت-فرانس ڈیپ ٹیک اتحاد مزید مضبوط ہوا


بھارت اور فرانس کے درمیان ٹیکنالوجی کے تعلقات مزید مستحکم:وزیر اعظم مودی اور صدر ایمانوئل  میخواں  نے نیس میں ‘‘بھارت انوویٹس’’ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کیا

प्रविष्टि तिथि: 14 JUN 2026 7:00PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل  میخواں  نے آج فرانس کے شہر نیس  میں واقع  پیلے دے ایکسپوزیسن دے نیس  میں ‘‘بھارت انوویٹس 2026’’ کے پہلے ایڈیشن کا مشترکہ افتتاح کیا۔یہ اہم پروگرام، جو  حکومت ہند کے تحت وزارتِ تعلیم  کی ایک پہل کے طور پر منعقد کیا گیا ہے، بھارت کے ڈیپ ٹیک جدت کاروں  اور عالمی متعلقہ فریقوں کے درمیان جدت پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اس پروگرام میں شریک معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔افتتاحی تقریب میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈووال اور حکومت ہند کے تحت سائنسی مشیر کے سربراہ ڈاکٹر اجے کمار سود سمیت متعدد دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے جدت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قیادت پر زور دیا اور کہاکہ‘‘بھارت بڑے پیمانے پر اور تیزی سے اختراعی شعبے میں کام کررہا  ہے۔ بھارت ایک پائیدار مستقبل کے لیے ایجادات کررہا ہے اور بھارت پوری دنیا کے لیے اختراع کے شعبے میں کام کررہا ہے۔ جدت بھارت کے ڈی این اے میں ہے۔ ‘‘بھارت انوویٹس’زس دنیا کے لیے ایک دعوت ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ مل کر عالمی جدت کا اگلا باب لکھے۔’’

فرانس کے صدر ایمانوئل  میخواں  نے بھارت کے مضبوط جدت کے نظام  کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میرا پختہ یقین ہے کہ آج نیس  میں بھارت سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا بھارت انوویٹس 2026 پروگرام ہمارے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔ یہ تعلقات طویل عرصے سے جاری ٹیکنالوجی، سائنس اور صنعت کی شراکت داری پر مبنی ہیں، جن میں حالیہ برسوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ یہ تعلقات اس بات کی بھی عکاسی کرتے ہیں کہ ہماری سائنسی، کاروباری اور صنعتی صلاحیتوں کے ذریعے ہمارے دونوں ممالک کے پاس مل کر کام کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ موجود ہے۔

افتتاح کے بعد دونوں رہنماؤں نے  بھارت انوویٹس انوویشن پویلین  کا دورہ کیا۔ یہاں بھارتی اختراع کاروں اور ملک کے اہم اعلیٰ تعلیمی اداروں کی جانب سے تیار کردہ 120 جدید ترین ٹیکنالوجیز اور انقلابی اختراعات پیش کی گئیں۔یہ اختراعات مختلف شعبوں سے متعلق تھیں، جن میں مصنوعی ذہانت ، سیمی کنڈکٹر، بایوٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال، توانائی، جدید مینوفیکچرنگ، نقل و حمل اور خلائی ٹیکنالوجی شامل تھیں۔

‘‘بھارت انوویٹس’’ کا مقصد بھارتی ڈیپ ٹیک اختراعات کو عالمی سطح پر اجاگر اور فروغ دینا ہے، تاکہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، صنعتوں، اداروں اور اختراع کاروں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنایا جا سکے۔اس اقدام سے سائنس، ٹیکنالوجی، اختراع، تعلیم اور صنعت کاری کے شعبوں میں بھارت اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید گہرا ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی اختراعی نیٹ ورک میں بھارت کی شمولیت بڑھنے کی توقع ہے۔

14 سے 16 جون 2026 تک تین روزہ  بھارت انوویٹس 2026  ایک جامع پروگرام کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 11 اعلیٰ سطحی پینل مباحثے، مختلف شعبوں پر مبنی ماسٹر کلاسز، منتخب بی 2بی میچ میکنگ میٹنگس، 50 سے زائد اسٹارٹ اپس کی شرکت والے خصوصی سرمایہ کار پِچ سیشنز، اور عالمی سرمایہ کاروں، کارپوریٹ اداروں، یونیورسٹیز، انکیوبیٹرز اور پالیسی سازوں کے ساتھ مخصوص نیٹ ورکنگ سیشنز شامل ہیں۔

یہ پروگرام عالمی صنعت کے رہنماؤں، سرمایہ کاروں، ماہرینِ تعلیم اور ٹیکنالوجی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے، جہاں وہ مصنوعی ذہانت ، سیمی کنڈکٹر، بایوٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال، توانائی، جدید مینوفیکچرنگ، خلائی ٹیکنالوجی، دفاع اور ماحولیاتی ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں میں ابھرتے ہوئے مواقع پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

‘‘بھارت انوویٹس’’ کا پہلا ایڈیشن بھارت اور فرانس کی اس مشترکہ وابستگی کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد ایک ایسا مستقبل کے لیے تیار اختراعی ماحولیاتی نظام  تشکیل دینا ہے جو تعاون، صلاحیتوں اور تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجیز سے تقویت پائے۔

اس اقدام اور اس میں شریک اسٹارٹ اپس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں: www.bharatinnovates.in.

 

  ******

    

ش ح۔ ع ح۔ ش ب ن

U-NO-8610


(रिलीज़ आईडी: 2272903) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada