وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے ملک کی نئی نسل کی دفاعی صلاحیتوں کا کامیاب مظاہرہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 13 JUN 2026 7:06AM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم)ڈی آر ڈی او( نے دشمن کے مختلف خطرات کے خلاف ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے والی کئی اہم ٹیکنالوجیوں کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔اس مقصد کے لیے 10 اور 11 جون 2026 کو مسلسل تین کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیے گئے، جن کے ذریعے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف کثیر سطحی دفاعی نظام اور درمیانی فاصلے پر جہاز شکن (اینٹی شپ) صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

 

ملک کی کثیر سطحی بیلسٹک میزائل دفاعی (بی ایم ڈی) صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران انٹرسیپٹر میزائلوں نے اپنے مقررہ اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ یہ نظام جدید ترین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے تاکہ ابھرتے ہوئے میزائل خطرات کا مؤثر انداز سے مقابلہ کیا جا سکے۔

 

ان تجربات کے بعد ہندوستان اُن منتخب ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو بین البرِاعظمی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایم) تک کو روکنے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل دفاعی نظام (بی ایم ڈی) سے لیس ہیں۔اس کے علاوہ نیول اینٹی شپ میزائل – میڈیم رینج (این اے ایس ایم-ایم آر) کا پہلا فلائٹ ٹیسٹ بھی کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔ان تمام فلائٹ تجربات کا مشاہدہ ڈی آر ڈی او اور مسلح افواج کے سینئر حکام نے کیا۔

 

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ان اہم دفاعی ٹیکنالوجیز کے کامیاب مظاہرے پر ڈی آر ڈی او کو مبارکباد پیش کی ہے۔

دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین جناب راجیش کمار سنگھ نے ان تجربات کی قریبی نگرانی کی اور ڈی آر ڈی او و صنعت کے مشترکہ تعاون اور کوششوں کو سراہا۔

 ************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  8561)


(रिलीज़ आईडी: 2272412) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Marathi , Bengali , Telugu , Malayalam