وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن نے این ٹی اے کے ڈائرکٹر جنرل کے ساتھ نیٹ کے ازسر نو امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا


اگر کسی شخص نے ازسر نو امتحان  کے وقار اور پرامن انعقاد میں تخریب کاری یا رخنہ پیدا کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: کابینہ سکریٹری کی تنبیہ

प्रविष्टि तिथि: 12 JUN 2026 6:23PM by PIB Delhi

کابینہ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن نے آج  نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ڈائرکٹر جنرل کے ساتھ ایک میٹنگ میں نیٹ کے از سر نو امتحان کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

جائزہ میٹنگ کے دوران، کابینہ سکریٹری نے  تمام تر متعلقہ فریقوں کے درمیان قریبی تال میل کے ذریعہ ازسر نو امتحان کے ہموار، شفاف اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ نیٹ کا ازسر نو امتحان 21جون 2026 کو منعقد ہونا ہے۔

کابینہ سکریٹری نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت، ریاستی حکومتیں اور ضلعی انتظامیہ  نیٹ کے ازسر نو امتحان کے پر امن اہتمام کو یقینی بنانے کے لیے قریبی تال میل بنا کر کام کر رہے ہیں۔ اگر کسی شخص نے ازسر نو امتحان  کے وقار اور پرامن انعقاد میں تخریب کاری  یا رخنہ پیدا کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘

جناب سومناتھن نے یکم جون 2026 کو  ، مرکزی حکومت کے سکریٹریوں اور متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔ بعد ازاں، 4 جون 2026 کو، انہوں نے  انتظامات کی تیاریوں اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا۔

ان میٹنگوں کا مقصد مؤثر تال میل کو یقینی بنانا، مضبوط تیاریاں کرنا اور نیٹ کے ازسر نو امتحان کے عمل کے وقار اور معتبریت کو برقرار رکھنا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8550


(रिलीज़ आईडी: 2272306) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Khasi , Marathi , हिन्दी , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Kannada , Malayalam