زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’آئل سیڈز کسان مترا‘ ، تلہن کے کاشتکاروں کے لیے ہندوستان کی پہلی ملک گیر واٹس ایپ پر مبنی اے آئی ایڈوائزری سروس

24 گھنٹے اور ساتوں دن کام کرنے والا کثیر لسانی چیٹ بوٹ تمام ہندوستانی زبانوں میں مفت اور تحقیق پر مبنی ایڈوائزری فراہم کرتا ہے

’آئل سیڈز کسان مترا‘- آئی سی اے آر-آئی آئی او آر  اور پارٹنر اداروں کی طرف سے تحقیق پر مبنی ایک کثیر لسانی اور چوبیس گھنٹے دستیاب رہنے والی سروس ہے

प्रविष्टि तिथि: 11 JUN 2026 5:56PM by PIB Delhi

جیسا کہ ہندوستان گھریلو تلہن (آئل سیڈز) کی پیداوار بڑھانے اور خوردنی تیل کی درآمدات پر انحصار کم کرنے پر نئی توجہ کے ساتھ خریف کی بوائی کے سیزن میں داخل ہو رہا ہے، حیدرآباد کے آئی سی اے آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آئل سیڈز ریسرچ (آئی سی اے آر-آئی آئی او آر) کی طرف سے تیار کردہ واٹس ایپ پر مبنی اے آئی ایڈوائزری سروس ’آئل سیڈز کسان مترا‘ ایک طاقتور ذریعہ بن کر ابھر رہی ہے۔ یہ سروس تلہن کی کاشت کے بارے میں معتبر اور تحقیق پر مبنی معلومات کسی بھی وقت اور خود کسانوں کی اپنی زبان میں براہِ راست ان کے موبائل فون تک پہنچا رہی ہے۔

یہ سروس سکیورٹی، ڈی اے آر ای اور ڈائریکٹر جنرل، آئی سی اے آر کے ذریعہ 6 فروری 2026 کو نئی دہلی میں منعقدہ نیشنل آئل سیڈز کانفرنس کے دوران شروع کی گئی تھی، جو کاشتکار برادری کے براہِ راست فائدے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے تئیں آئی سی اے آر کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ پہل ہندوستان میں تلہن کے کسی بھی کسان کو صرف واٹس ایپ کے ذریعے مفت، معتبر اور فوری فصل ایڈوائزری حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے، جو کہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے لاکھوں کسان پہلے ہی واقف ہیں اور اس کے لیے کسی اضافی ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کسان اپنے واٹس ایپ پر +91 4024598180نمبر کو ’آئل سیڈز کسان مترا‘ کے نام سے محفوظ کر سکتے ہیں اور مونگ پھلی، سرسوں، تل، سورج مکھی، سویا بین، نائیجر (رام تل) اور تلہن کی دیگر فصلوں کے بارے میں کسی بھی ہندوستانی زبان میں سوالات پوچھ سکتے ہیں۔یہ اے آئی سے لیس چیٹ بوٹ چوبیس گھنٹے اور ساتوں دن بالکل مفت، فصل کی اقسام کے انتخاب، فصل کے بندوبست، کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں پر قابو پانے، آبپاشی اور کٹائی کے بعد کے طریقوں پر تحقیق پر مبنی رہنمائی کے ساتھ فوری جواب دیتی ہے۔

آئی سی اے آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آئل سیڈز ریسرچ، حیدرآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آر کے ماتھر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب آئی سی اے آر  کی اجتماعی تلہن تحقیق کو ملک کے ہر کسان تک، ان کی اپنی زبان میں، ایک ایسے پلیٹ فارم پر پہنچایا گیا ہے جسے وہ پہلے سے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی اے آر-آئی آئی او آر، این ایس آر آئی ، آئی آئی جی آر ، آئی آئی آر ایم آراور پی سی-یونٹ (تل اور نائیجر) کے سائنسی علم کو وہاٹس ایپ پر ایک کثیر لسانی اے آئی  ایجنٹ کے ساتھ جوڑ کر، ہم نے تجربہ گاہ (لیبارٹری) اور کسان کے کھیت کے درمیان فاصلے، زبان اور لاگت کی دیرینہ رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی خریف کی بوائی شروع ہو رہی ہے، ہم تلہن کے تمام کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ’کسان مترا‘ کا نمبر محفوظ کریں اور چوبیس گھنٹے اپنے سوالات پوچھیں۔

آئل سیڈز کسان مترا تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ:

پہلا مرحلہ: اپنے فون میں+91 4024598180  نمبر کو ’آئل سیڈز کسان مترا‘ کے نام سے محفوظ کریں۔

دوسرا مرحلہ: واٹس ایپ کھولیں اور اپنی پسندیدہ ہندوستانی زبان میں کوئی بھی پیغام بھیجیں۔

تیسرا مرحلہ: اپنی تلہن کی فصل کے بارے میں تحقیق پر مبنی فوری ایڈوائزری بالکل مفت حاصل کریں، جو چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

یہ کیسے کام کرتا ہے

متعدد آئی سی اے آر اداروں کی اجتماعی سائنسی مہارت سے تیار کردہ ایک مضبوط معلوماتی ڈیٹا بیس اور جدید اے آئی  کا استعمال کرتے ہوئے، ’آئل سیڈز کسان مترا‘ علاقائی زبانوں میں ٹائپ کیے گئے یا بھیجے گئے سوالات کو سمجھتا ہے اور فصل کے لحاظ سے بالکل درست جوابات فراہم کرتا ہے۔ کسانوں کو کسی خاص ایپ یا انٹرنیٹ براؤزر کی ضرورت نہیں ہے؛ اس کے لیے صرف واٹس ایپ انٹرفیس ہی کافی ہے۔ یہ چیٹ بوٹ فصل کے پورے چکر کا احاطہ کرتا ہے جس میں اقسام کا انتخاب، زرعی طریقے، کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے روک تھام، آبپاشی کا شیڈول، کٹائی کے بعد کی رہنمائی اور بیجوں کی دستیابی شامل ہیں۔

اس معلوماتی ڈیٹا بیس کو مشترکہ طور پر آئی سی اے آر-نیشنل سویا بین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، اندور (آئی سی اے آر-این ایس آر آئی)، آئی سی اے آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف گراؤنڈ نٹ ریسرچ، جوناگڑھ (آئی سی اے آر-آئی آئی جی آر)، آئی سی اے آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ریپ سیڈ اینڈ مسٹرڈ ریسرچ، بھرت پور (آئی سی اے آر-آئی آئی آر ایم آر) اور پی سی-یونٹ (تل اور نائیجر) کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے، جو ہندوستان کے مختلف زرعی موسمی خطوں میں تمام اہم تلہنی فصلوں کے جامع احاطہ کو یقینی بناتا ہے۔

*****

 

ش ح۔ ش ت۔ ص ج

U. No-8315

 


(रिलीज़ आईडी: 2271993) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Kannada , English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam