امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ غریبوں کی فلاح و بہبود اور بے مثال ترقی کا مشاہدہ کیا ہے
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران ملک اور اس کے شہریوں کی بلا توقف خدمت کی ہے اور اس عرصے میں انہوں نے ایک دن کی چھٹی بھی نہیں لی
جناب امت شاہ کے مطابق ایسی تبدیلی صرف اسی صورت ممکن ہوتی ہے جب قیادت کے پاس واضح عزم، قومی مفاد کو اولین ترجیح اور مکمل لگن موجود ہو
प्रविष्टि तिथि:
09 JUN 2026 12:46PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت نے فلاحی اقدامات، بنیادی ڈھانچے، سماجی تحفظ اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ اسی دن وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مسلسل تیسری مدت کے لیے حلف لیا تھا۔ ان کے مطابق گزشتہ 12 برسوں میں مودی کی قیادت میں ملک نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ غریبوں کی فلاح و بہبود اور غیر معمولی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں 80 کروڑ افراد کو مفت راشن کی فراہمی، ملک بھر میں 90 سے زائد ہوائی اڈوں اور 140 سے زیادہ وندے بھارت ٹرینوں کا آغاز، 4 کروڑ سے زائد غریب خاندانوں کو پکے مکانات کی فراہمی، 1.45 لاکھ کلومیٹر سڑکوں اور 3,000 کلومیٹر سے زائد جدید ایکسپریس ویز کی تعمیر شامل ہے۔مزید برآں 50 کروڑ افراد کو 5 لاکھ روپے تک کے ہیلتھ انشورنس کوریج، 10 کروڑ سے زائد خاندانوں کو ایل پی جی کنکشن کی فراہمی اور بھارت کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت بنانے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ 12 برسوں میں ملک اور اس کے شہریوں کی مسلسل خدمت کی ہے اور اس دوران انہوں نے ایک دن کی چھٹی بھی نہیں لی۔ ان کے مطابق ایسی تبدیلی صرف اسی صورت میں ممکن ہوتی ہے جب قیادت کے پاس واضح عزم، قومی مفاد کو اولین ترجیح اور مکمل لگن موجود ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ت ف۔ع ن)
U. No. 8154
(रिलीज़ आईडी: 2270648)
आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam