امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پدم ایوارڈز 2027 کے لیے نامزدگیاں 31 جولائی 2026 تک کھلی ہیں

प्रविष्टि तिथि: 05 JUN 2026 3:44PM by PIB Delhi

پدم ایوارڈز 2027 کے لیے نامزدگیاں/سفارشات، جو یومِ جمہوریہ 2027 کے موقع پر اعلان کے لیے ہوں گی، 15 مارچ 2026 سے شروع ہو چکی ہیں۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 ہے۔پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں/سفارشات صرف آن لائن راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in ) کے ذریعے ہی قبول کی جائیں گی۔

پدم ایوارڈز، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری، ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ اعزازات 1954 میں قائم کیے گئے تھے اور ہر سال یومِ جمہوریہ کے موقع پر ان کا اعلان کیا جاتا ہے۔یہ ایوارڈز اُن افراد کی خدمات اور کارکردگی کو تسلیم کرنے کے لیے دیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے اپنے میدان میں غیر معمولی اور نمایاں کارنامے انجام دیے ہوں۔ ان میں فنون، ادب و تعلیم، کھیل، طب، سماجی خدمت، سائنس و انجینئرنگ، عوامی امور، سول سروس، تجارت و صنعت سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔ان اعزازات کے لیے ، نسل، پیشہ، حیثیت یا جنس کے تمام افراد بلا امتیاز اہل ہوتے ہیں۔ تاہم حکومت کے ملازمین، بشمول پبلک سیکٹر یونٹس (پی ایس یو) میں کام کرنے والے افراد، سوائے ڈاکٹرز اور سائنسدانوں کے، پدم ایوارڈز کے لیے اہل نہیں ہوتے۔

حکومت کا عزم ہے کہ پدم ایوارڈز کو ایک حقیقی معنوں میں “عوامی پدم” میں تبدیل کیا جائے۔ اس مقصد کے تحت تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ نامزدگیاں/سفارشات پیش کریں، جن میں خود نامزدگی بھی شامل ہے۔یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ خصوصی کوششیں کی جائیں تاکہ ایسے باصلاحیت افراد کی نشاندہی کی جا سکے جن کی صلاحیتیں اور خدمات واقعی اعتراف کی مستحق ہیں۔ ان میں خواتین، سماج کے کمزور طبقات، درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور معذور (دِویاںگ) افراد شامل ہوں، نیز وہ لوگ بھی جو معاشرے کی بے لوث خدمت میں مصروف ہیں۔

نامزدگیوں/سفارشات میں تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہونی چاہئیں، جیسا کہ مذکورہ پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں درج ہے۔ ان تفصیلات میں تجویز کردہ فرد کی اپنے متعلقہ شعبے میں نمایاں اور غیر معمولی خدمات و کامیابیوں کو واضح طور پر اجاگر کیا جانا ضروری ہے۔

اس سلسلے میں تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.in) اور پدم ایوارڈز پورٹل (https://padmaawards.gov.in) پر 'ایوارڈز اور میڈل' کے عنوان کے تحت بھی دستیاب ہیں ۔  ان ایوارڈز سے متعلق قوانین اور قواعد ویب سائٹ پر https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx لنک کے ساتھ دستیاب ہیں ۔

********

ش ح ۔ ا م ۔ م ا

UR No-8012


(रिलीज़ आईडी: 2269327) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Assamese , Gujarati , Kannada , Malayalam