بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

 بھارت کے انتخابی کمیشن کے زیر اہتمام انتخابی مہمات میں میڈیا کے لیے عالمی بہترین طور طریقوں سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

प्रविष्टि तिथि: 03 JUN 2026 4:17PM by PIB Delhi
  • بھارت کا انتخابی کمیشن نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ میں 3 اور 4 جون 2026 کو انتخابی عمل اور مہمات میں میڈیا کے لیے عالمی بہترین طور طریقوں اور اختراعات کے موضوع پر ایک دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔
  • کانفرنس میں اپنے کلیدی خطاب کے دوران، چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے کہا کہ بھارت کا انتخابی کمیشن 100 کروڑ سے زائد ووٹروں  کے ساتھ بلا رکاوٹ رابطہ برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے بی ایل اوز  اور بی ایل ایز  سمیت نچلی سطح کے فیلڈ اہلکاروں کی تربیت کا اہتمام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں منعقدہ ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات میں ان کی اب تک کی سب سے زیادہ شرکت سے انتخابی عمل پر ووٹروں کے اعتماد کی عکاسی ہوئی ہے۔
  • اس کانفرنس میں ڈی ای اوز، ای آر اوز، موضوعاتی ماہرین، ماہرینِ تعلیم، ریسرچ اسکالرز اور الیکٹورل لٹریسی کلب (ای ایل سی) کے اراکین سمیت 480 سے زائد شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔
  • کانفرنس کا مقصد ایسے عالمی علمی وسائل تیار کرنا ہے جو انتخابی انتظام کے مختلف پہلوؤں میں بین الاقوامی تجربات، مثالی معیارات اور بہترین طریقوں کو دستاویزی شکل دیں، تاکہ جمہوری اور انتخابی انتظام پر انڈیا انٹرنیشنل کانفرنس میں 23 جنوری 2026 کو منظور کیے گئےدہلی اعلامیہ کے تحت تجویز کردہ حتمی موضوعاتی رپورٹ میں تعاون فراہم کیا جا سکے۔
  • اس مباحثے میں میڈیا مہمات کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں غلط اور گمراہ کن معلومات ، اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیکس اور مصنوعی میڈیا ، غیر شفاف ڈیجیٹل سیاسی اشتہارات اور پلیٹ فارم گورننس شامل ہیں۔
  • اس دو روزہ کانفرنس کا انعقاد چیف الیکٹورل آفیسر، دہلی کے دفتر کی جانب سے آئی آئی آئی ڈی ای ایم اور دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (ڈی ٹی یو) کے اشتراک سے، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس(انٹرنیشنل آئیڈیا) کی بھارت کی 2026 کی صدارت  کے تحت کیا جا رہا ہے۔

***

ش ح۔ ک ح۔ا ش ق

U. No. 7940


(रिलीज़ आईडी: 2268563) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Gujarati , Tamil , Malayalam