قانون اور انصاف کی وزارت
سپریم کورٹ میں پانچ نئے جج مقرر ، صدر نے تقرریوں کی منظوری دیدی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 JUN 2026 9:31AM by PIB Delhi
یکم جون 2026 کی اسی نمبر/ہم نمبر نوٹیفکیشنز کے ذریعے، آئینِ ہند کے آرٹیکل 124 کی شق (2) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، بھارت کی معزز صدرِ جمہوریہ نے درج ذیل شخصیات کو ان کے عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے سپریم کورٹ آف انڈیا کا جج مقرر کرنے کی منظوری دی ہے:
- جسٹس شیل ناگو، چیف جسٹس، پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ
- جسٹس جناب چندر شیکھر ، چیف جسٹس، بمبئی ہائی کورٹ
- III. جسٹس سنجیو سچدیوا، چیف جسٹس، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ
- جسٹس ارون پلیّ ، چیف جسٹس، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ
- وینکیتا سبرامنی موہنا، سینئر ایڈووکیٹ
یہ تقرریاں ان کے اپنے عہدوں کا حلف اور چارج سنبھالنے کی تاریخ سے مؤثر ہوں گی۔
(جگن ناتھ سرینواسن)
جوائنٹ سیکریٹری، حکومتِ ہند
***
ش ح ۔ش ت۔اش ق
U. No.7791
(ریلیز آئی ڈی: 2267362)
وزیٹر کاؤنٹر : 17