صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
عید الاضحی کے موقع پرصدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAY 2026 6:39PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہاکہ“عید الاضحیٰ کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں اور بیرونِ ملک مقیم ہندوستانیوں، خصوصاً اپنے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔”
یہ تہوار عقیدت، قربانی اور ایثار کی علامت ہے۔ یہ ہمیں انسانیت کی خدمت کا جذبہ دیتا ہے، خصوصاً ان لوگوں کی مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے جو کم مراعات یافتہ ہیں۔
اس موقع پر ، آئیے ہم معاشرے میں محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کو مزید مضبوط کریں۔
Please click here to see the President's message–
*****
ش ح۔ش آ۔ خ م
U. NO –7634
(ریلیز آئی ڈی: 2266002)
وزیٹر کاؤنٹر : 13