پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
حکومت نے ایل پی جی کنٹرول آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا، تاکہ پی این جی کنکشن لینے والے صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے
ایل پی جی صارفین جو پی این جی کنکشن اختیار کرتے ہیں، انہیں یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ مستقبل میں غیر -پی این جی علاقوں میں ایل پی جی کنکشن کی بحالی کے لیے ٹرانسفر واؤچر حاصل کر سکیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAY 2026 6:31PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند نے 25 مئی 2026 کو “لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (سپلائی اور ڈسٹری بیوشن ریگولیشن) ترمیمی آرڈر، 2026” کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس ترمیم کا مقصد گھریلو ایل پی جی صارفین کو اضافی سہولت اور نرمی فراہم کرنا ہے، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو بعد میں پی این جی (پائپڈ نیچرل گیس) کنکشن حاصل کرتے ہیں۔
- ترمیم شدہ دفعات کے تحت، وہ ایل پی جی صارفین جو پی این جی کنکشن بھی رکھتے ہیں، درج ذیل اختیارات حاصل کر سکیں گے:
- صارفین پی این جی کنکشن حاصل کرنے کے 30 دن کے اندر اپنے ایل پی جی کنکشن کی منسوخی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں؛ aیا
- صارفین غیر-پی این جی علاقے میں مستقبل میں ایل پی جی کنکشن کی بحالی کے لیے ٹرانسفر واؤچر حاصل کر سکتے ہیں۔
- یہ ترمیم ان صارفین کے لیے نمایاں سہولت اور لچک فراہم کرتی ہے جو بعد میں ایسے علاقوں میں منتقل ہو سکتے ہیں جہاں پی این جی انفراسٹرکچر دستیاب نہیں ہوتا۔
- یہ سہولت خاص طور پر منتقل ہونے والے ملازمین، مہاجر خاندانوں، کرایہ داروں، طلبہ اور ان خاندانوں کے لیے مفید ہے جو غیر-پی این جی علاقوں میں منتقل ہوتے ہیں۔
*****
(ش ح ۔ ت ف۔م ذ)
U. No. 7521
(ریلیز آئی ڈی: 2265085)
وزیٹر کاؤنٹر : 14