نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے دہرہ دون میں سابق مرکزی وزیر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ میجر جنرل بی سی کھنڈوری کو خراجِ عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 MAY 2026 11:27AM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھاکرشنن نے آج دہرہ دون میں واقع سابق مرکزی وزیر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ میجر جنرل بی سی کھنڈوری کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آنجہانی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نائب صدر سی پی رادھاکرشنن نے کہا کہ میجر جنرل بی سی کھنڈوری کو ایک غیر معمولی رہنما، ممتاز سپاہی اور آزمودہ منتظم کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک اور عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے اور بھارت کی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں میجر جنرل کھنڈوری کی خدمات ملک کی ترقی کے سفر میں ایک دیرپا اور قابلِ قدر وراثت کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ع ح۔ع ن)
U. No. 7299
(ریلیز آئی ڈی: 2263105)
وزیٹر کاؤنٹر : 5