نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے سابق مرکزی وزیر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی میجر جنرل بی سی کھنڈوری (ریٹائرڈ) کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 MAY 2026 2:16PM by PIB Delhi
ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج سابق مرکزی وزیر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی میجر جنرل بی سی کھنڈوری (ریٹائرڈ)کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ میجر جنرل کھنڈوری کے انتقال سے ملک نے ایک ممتاز سپاہی ، ایک قابل منتظم اور غیر معمولی دیانتداری کے حامل سیاست داں کوکھو دیا ہے ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ گولڈن کواڈری لیٹرل اور نیشنل ہائی وے ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہندوستان کے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو یکسرتبدیل کرنے میں میجر جنرل کھنڈوری کا بصیرت انگیز تعاون ملک کے ترقیاتی سفر میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔
دہرادون کے دورے کے دوران آنجہانی رہنما کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو یاد کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ انہوں نے لوک سبھا میں ایک سابق ساتھی کے طور پر اپنی وابستگی کو یاد کیا ۔
نائب صدر جمہوریہ نے غم کی اس گھڑی میں سوگوار کنبوں ، ان کے بے شمار مداحوں اور اتراکھنڈ کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ا ش ق
U.NO.7253
(ریلیز آئی ڈی: 2262758)
وزیٹر کاؤنٹر : 8