وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے نتائج کی فہرست
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 MAY 2026 3:46PM by PIB Delhi
|
نمبر شمار
|
مفاہمت نامہ/ معاہدہ
|
مقاصد
|
|
1۔
|
بھارتی اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزروز لمیٹڈ (آئی ایس پی آر ایل) اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (اے ڈی این او سی) کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر مفاہمت نامہ (ایم او یو)
|
(a) بھارت کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزروز میں اے ڈی این او سی کے خام تیل کے ذخیرے کی ممکنہ گنجائش 30 ملین بیرل تک ہوگی، جس میں آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں موجود سہولیات میں شرکت اور اڈیشہ کے چنڈیکول میں ریزرو سہولیات کی ترقی شامل ہے۔
(b) متحدہ عرب امارات کے فجیرہ میں خام تیل کے ذخائر کی ممکنہ اسٹوریج، جو بھارتی اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو کا حصہ بن سکتی ہے۔
(c) بھارت میں رقیق قدرتی گیس (ایل این جی) اور رقیق پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات میں ممکنہ تعاون۔
|
|
2.
|
بھارتی آئل لمیٹڈ (آئی او سی ایل) اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (اے ڈی این او سی) کے درمیان رقیق پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فراہمی کے حوالے سے اسٹریٹجک تعاون کا معاہدہ۔
|
ایل پی جی (رقیق پیٹرولیم گیس) کی خرید و فروخت میں ممکنہ مواقع تلاش کرنا، جس میں ایل پی جی کی طویل مدتی فراہمی شامل ہے، اور اے ڈی این او سی گیس لمٹیڈ اور آئی او سی ایل کے درمیان ایل پی جی کی طویل مدتی فروخت و خریداری کے معاہدے میں داخل ہونا۔
|
|
3.
|
اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے لیے فریم ورک
|
دفاعی صنعتی تعاون، جدت اور جدید ٹیکنالوجی، تربیت، مشقیں، تعلیم اور نظریہ، خصوصی آپریشنز اور باہمی ہم آہنگی، بحری سلامتی، سائبر دفاع، محفوظ مواصلات اور معلومات کے تبادلے کے لیے ایک اسٹریٹجک فریم ورک۔
|
|
4.
|
کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) اور ڈرائی ڈاکس ورلڈ (ڈی ڈی ڈبلیو) کے درمیان وادینار میں شپ ریپیئر کلسٹر کے قیام کے حوالے سے مفاہمت نامہ
|
وادینار میں جہاز کی مرمت سے متعلق کلسٹر کے قیام کے لیے تعاون، جس میں سمندر میں نصب کیے جانے والے ڈھانچوں کی تیاری بھی شامل ہے، جو کہ حکومتِ ہند کی جانب سے شروع کی گئی میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیم کے تحت ہوگا۔
|
|
5۔
|
کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل)، ڈرائی ڈاکس ورلڈ(ڈی ڈی ڈبلیو) اور سینٹر آف ایکسی لینس ان میری ٹائم اینڈ شپ بلڈنگ (سی ای ایم ایس) کے درمیان جہاز کی مرمت میں مہارت کی ترقی کے حوالے سے مفاہمت نامہ (ایم او یو)۔
|
یہ سہ فریقی معاہدہ ایک ایسا فریم ورک قائم کرتا ہے جس کے تحت ہنرمند بحری افرادی قوت کو متحرک، تربیت یافتہ اور روزگار سے منسلک کیا جائے گا۔ یہ مفاہمت نامہ بھارتی بحری افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور بھارت کو ہنرمند جہاز سازی اور جہاز مرمت کے ماہرین کے مرکز کے طور پر مستحکم کرنے کے لیے ہے۔
|
|
6۔
|
سی ڈی اے سی (سی ڈی اے سی)، بھارت اور جی-42 ( جی-42)، متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت داری میں 8 ایکسا فلوپ سپر کمپیوٹنگ کلسٹر کے قیام کے لیے ٹرم شیٹ۔
|
یہ سی ڈی اے سی ( سی اے ڈی سی) اور جی-42 ( جی-42) کے درمیان تعاون کی راہ ہموار کرے گا تاکہ بھارت کے اے آئی مشن کے حصے کے طور پر سپر کمپیوٹنگ کلسٹر قائم کیا جا سکے۔
|
|
اعلان
|
|
7۔
|
متحدہ عرب امارات سے بھارت میں سرمایہ کاری:
(i) ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی (اے ڈی آئی اے) اور نیشنل انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ فنڈ(این آئی آئی ایف) آف انڈیا بھارت کے انفراسٹرکچر سیکٹر میں 1 ارب امریکی ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔
(ii) ایمریٹس نیو ڈیولپمنٹ بینک (ای این بی ڈی ) بھارت کے آر بی ایل بینک(آر بی ایل بینک) میں 3 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
(iii) انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی بھارت کی سمان کیپٹل میں 1 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
|
**********
ش ح۔ ع ح ۔ش ب ن
U-7117
(ریلیز آئی ڈی: 2261447)
وزیٹر کاؤنٹر : 9