وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

روس کے وزیرخارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی


وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے دسمبر 2025 میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد سے دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا

وزیرخارجہ لاؤروف اور وزیر اعظم نے یوکرین اور مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا

وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے حق میں بھارت کے مستقل موقف  کا اعادہ کیا

وزیر اعظم نے صدر پوتن کو دلی مبارکباد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAY 2026 4:42PM by PIB Delhi

روسی فیڈریشن کے وزیرخارجہ عزت مآب سرگئی لاوروف نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیرِ خارجہ لاوروف نے دسمبر 2025 میں ہونے والی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد سے 23ویں بھارت-روس سالانہ سربراہی اجلاس کے تناظر میں دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ لاوروف اور وزیر اعظم نے یوکرین اور مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیرِ اعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے بھارت کے مستقل مؤقف کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ لاوروف سے درخواست کی کہ وہ صدر ولادیمیر پوتن تک ان کی دلی نیک خواہشات پہنچائیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.7070


(ریلیز آئی ڈی: 2261053) وزیٹر کاؤنٹر : 14