وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جن سرکشا اسکیموں کے 11 برس مکمل ہونے پر ان کے اثرات اجاگر کیے


وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ جیون جیوتی بیمہ یوجنا، پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا نے سماجی سلامتی اور مالی شمولیت کو مضبوط بنایا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 MAY 2026 6:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اہم سماجی سلامتی اور پنشن اسکیموں کے اثرات کو اجاگر کیا جن کا آغاز این ڈی اے حکومت نے 11 برس قبل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل قدمیاں بھارت کے عوام کے لیے وقار، یقین دہانی اور مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی عہدبستگی کی عکاسی کرتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا نے ملک میں زمینی سطح پر زندگیوں کو مثبت انداز میں متاثر کیا ہے اور سماجی سلامتی کے ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کی ہے۔

اٹل پنشن یوجنا کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ اس اسکیم نے مختلف افراد کو ان کے بڑھاپے میں مزید محفوظ زندگی جینے میں مدد فراہم کی ہے اور یہ سماجی سلامتی کو قابل رسائی اور شمولیتی بنانے کے لیے حکومت کی عہدبستگی کو اجاگر کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے افزوں شراکت داری اور اٹل پنشن یوجنا کے تحت خواتین کو حاصل ہونے والے فوائد پر بھی مسرت کا اظہار کیا، اور اسکیم کی کامیابی میں ناری شکتی کے تعاون کو اجاگر کیا۔

جناب مودی نے ایکس پر اپنے تبصرے ساجھا کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’# جن سرکشا اسکیموں کے 11 برس ‘استعمال کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’آج کے دن، 11 برس قبل، این ڈی اے حکومت کے ذریعہ کلیدی سماجی سلامتی اور پنشن اسکیمیں لانچ کی گئی تھیں۔ یہ بھارت کے عوام کی زندگیوں میں وقار، یقین دہانی اور مالی شمولیت لانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس تبصرے میں بتایا گیا ہے کہ پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا  نے زمینی سطح پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

#جن سرکشا اسکیموں کے 11 برس‘‘

’’اٹل پنشن یوجنا مختلف افراد کے لیے بہت مفید ثابت ہوئی ہے، جس نے انہیں ان کے بڑھاپے میں مزید محفوظ زندگی بسر کرنے میں مدد کی ہے۔ یہ اسکیم سماجی سلامتی کو قابل رسائی اور شمولیتی بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ دیکھنا باعث مسرت ہے کہ ہماری ناری شکتی خاص طور پر اس اسکیم سے استفادہ کر رہی ہیں۔

#جن سرکشا اسکیموں کے 11 برس‘‘

اٹل پنشن یوجنا مختلف افراد کے لیے بہت مفید ثابت ہوئی ہے، جس نے انہیں ان کے بڑھاپے میں مزید محفوظ زندگی بسر کرنے میں مدد کی ہے۔ یہ اسکیم سماجی سلامتی کو قابل رسائی اور شمولیتی بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ دیکھنا باعث مسرت ہے کہ ہماری ناری شکتی خاص طور پر اس اسکیم سے استفادہ کر رہی ہیں۔۔۔https://t.co/gDNHL7C8Hl

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6854


(ریلیز آئی ڈی: 2259432) وزیٹر کاؤنٹر : 9