بھارتی چناؤ کمیشن
قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات 2026
چودہ سو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی مراعات (رشوت/لالچ دینے والی اشیاء) ضبط کی گئیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 MAY 2026 2:26PM by PIB Delhi
- الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور 5 ریاستوں کے 7 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران مثالی ضابطۂ اخلاق (ایم سی سی) کی سخت پابندی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔ان ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں، سوائے مغربی بنگال کے اسمبلی حلقہ 144-فالتاکے، مثالی ضابطہ اخلاق اب ختم ہو چکا ہے۔
- انتخابات کے دوران کمیشن نے چیف سیکرٹریز، چیف الیکٹورل آفیسرز (سی ای اوز)، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پیز) اور متعلقہ ریاستوں/مرکزی علاقوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ سرحدی ریاستوں/علاقوں اور نفاذکے اداروں کے سربراہان کے ساتھ متعدد جائزہ اجلاس منعقد کیے۔
- 376 اخراجات سے متعلق مبصرین کو آئی آر ایس (انکم ٹیکس)، آئی آر ایس (کسٹمز و بالواسطہ ٹیکس)،آئی پی اور ٹی اے ایف ایس، آئی ڈی اے ایس، آئی آر اے ایس ، آئی اے اور اے ایس اور آئی سی اے ایس سے تعینات کیا گیا۔ اس کے علاوہ 7,470 فلائنگ اسکواڈ ٹیمیں (ایف ایس ٹیز) اور 7,470 اسٹیٹک سرویلنس ٹیمیں (ایس ایس ٹیز) بھی تعینات کی گئیں تاکہ انتخابات کو پرامن، دھمکی سے پاک اور غیر قانونی ترغیبات سے پاک بنایا جا سکے۔
- یہ تمام کارروائیاں آئی ٹی پلیٹ فارم ‘‘الیکشن سیزر مینجمنٹ سسٹم (ای ایس ایم ایس)’’ کے ذریعے ممکن ہوئیں، جس نے مختلف اداروں کے درمیان رابطے اور معلومات کے تبادلے کو بہتر اور مؤثر بنایا۔26 فروری 2026 کو ای ایس ایم ایس کے آغاز کے بعد سے 6 مئی 2026 تک ضبطی کی گئی اشیاء کی مجموعی مالیت درج ذیل ہے:
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
نقد(کروڑ روپے)
|
شراب کی مقدار
(لیٹر)
|
شراب کی قیمت (کروڑ روپے)
|
منشیات کی قیمت (کروڑ روپے)
|
قیمتی دھات کی قیمت (کروڑ روپے)
|
غیر قانونی لالچ /دیگر (
کروڑروپے)
|
کل
(کروڑروپے)
|
|
1.
|
تمل ناڈو
|
105. 22
|
137248. 53
|
4. 94
|
78. 61
|
165. 86
|
307. 65
|
662. 28
|
|
2.
|
مغربی بنگال
|
31. 14
|
5858648. 98
|
151 86
|
130. 28
|
69. 36
|
190. 77
|
573. 41
|
|
3۔
|
آسام
|
6. 07
|
828248. 33
|
22. 71
|
70. 08
|
3. 68
|
14. 7
|
117. 24
|
|
4.
|
کیرالہ
|
12. 12
|
78215. 3
|
2. 51
|
58. 47
|
2. 25
|
5. 33
|
80. 67
|
|
5۔
|
پڈوچیری
|
0. 33
|
18340. 35
|
0. 39
|
0
|
8. 99
|
0. 02
|
9. 72
|
|
مجموعی تعداد
|
154. 89
|
6988793. 38
|
183. 33
|
337. 88
|
250. 14
|
518. 73
|
1444. 96
|
یہ اعداد و شمار 2021 کے ان اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں ضبط کی گئی اشیاء میں 40.14 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جب ان ریاستوں/مرکزی علاقوں میں مجموعی ضبطی 1029.93 کروڑ روپے رہی تھی۔
مغربی بنگال میں ضبطی کارروائی میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 2026 میں 68.92 فیصد تک پہنچ گیا۔ اسی طرح تمل ناڈو میں بھی 2021 کے مقابلے میں 48.40 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
******
(ش ح ۔ ع ح ۔م ر)
U. No. 6754
(ریلیز آئی ڈی: 2258688)
وزیٹر کاؤنٹر : 15