امور داخلہ کی وزارت
آپریشن سندور کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر داخلی امور اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مسلح افواج کی بے مثال بہادری کو سلام پیش کیا
“آپریشن سندور” ایک غیر معمولی مشن ہے، جو دشمنوں کو ہماری مسلح افواج کی درست اور بھرپور کارروائی کی طاقت کی یاد دلاتا رہے گا
مسلح افواج کی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت، ایجنسیوں کی ذہانت اور مؤثر خفیہ معلومات اور مضبوط سیاسی عزم نے مل کر سرحد پار دہشت گردی کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا
یہ دن ہمارے دشمنوں کیلئے ہمیشہ ایک خوفناک پیغام دیتا رہے گا کہ وہ کہیں بھی چھپ جائیں، بچ نہیں سکتے
وہ ہمیشہ ہماری نظر میں ہیں اور ہماری بھرپور جوابی طاقت سے بچ نہیں سکتے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 MAY 2026 10:30AM by PIB Delhi
آپریشن سندور کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پرداخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مسلح افواج کی بے مثال بہادری کو سلام پیش کیا اور کہا کہ آپریشن سندور ہندوستان کا ایک تاریخی مشن ہے ، جو ہمیشہ ہمارے دشمنوں کو ہماری مسلح افواج کی ناقابل تسخیر حملہ کرنے کی صلاحیت کی یاد دلائے گا ۔
ایکس پر اپنے پیغام میں مرکزی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ‘‘آپریشن سندور ہندوستان کا ایک عہد ساز مشن ہے ، جو ہمیشہ ہمارے دشمنوں کو ہماری مسلح افواج کی ناقابل شکست حملہ کرنے کی صلاحیت کی یاد دلائے گا ۔ تاریخ اسے ایک ایسے دن کے طور پر یاد رکھے گی، جب ہماری مسلح افواج کی بھرپورطاقت ، ہماری ایجنسیوں کی ذہانت اور مضبوط سیاسی عزم،یہ تینوں مل کر سرحد پار دہشت گردی کے ہر اس ٹھکانے کو تباہ کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے، جس نے پہلگام میں ہمارے شہریوں پر بری نظر ڈالنے کی جرأت کی تھی۔ یہ دن ہمارے دشمنوں کیلئے ایک خوفناک نتیجے کی یاددلاتا رہے گا کہ چاہے وہ کہیں بھی چھپ جائیں ، وہ بچ نہیں سکتے ۔وہ ہمیشہ ہماری نگاہ میں ہیں اور ہماری بھرپور طاقت کے شدید غضب کی زد میں رہیں گے۔اس موقع پر میں اپنی افواج کی بے مثال بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔”
ش ح۔ ک ا۔ ع د
U.NO.6742
(ریلیز آئی ڈی: 2258610)
وزیٹر کاؤنٹر : 7