وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے فٹ ویئرانڈسٹری میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے انضمام کو اجاگر کرنے والا ایک مضمون شیئر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 APR 2026 4:27PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں جوتے کی صنعت میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے کردار اور انضمام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ مضمون ایک سادہ لیکن طاقتور بصیرت کو سامنے لاتا ہے کہ جوتے میں تکنیکی ٹیکسٹائل محض ایک ابھرتا ہوا تصور نہیں ہے بلکہ یہ صنعت میں پہلے سے ہی گہرائی سے سرایت کر چکا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘اس مضمون میں، مرکزی وزیر جناب @گری راج سنگھ بی جےپی ایک سادہ لیکن طاقتور بصیرت کو سامنے لاتے ہیں کہ جوتے میں تکنیکی ٹیکسٹائل ایک ابھرتا ہوا تصور نہیں ہے بلکہ صنعت میں پہلے سے ہی سرایت کر چکا ہے۔
وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ آگے کا کام اس انضمام کو پہچاننا، منظم کرنا اور اسکیل کرنا ہے، جس سے جوتے کے شعبے کو مزید واضح طور پر تکنیکی ٹیکسٹائل ماحولیاتی نظام میں لایا جائے۔’’
*******
(ش ح۔ا م،ص ج)
U:6457
(ریلیز آئی ڈی: 2256619)
وزیٹر کاؤنٹر : 12