وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے اور اس کے فوائد پر ایک مضمون کا اشتراک کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 APR 2026 5:31PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے تحریر کردہ ایک مضمون کو شیئر کیا ۔
مضمون میں اس بات کا احاطہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدہ ہندوستانی برآمدات پر محصولات کو ہٹاتا ہے، محنت کرنے والے شعبوں کو فروغ دیتا ہے اورایم ایس ایم ایز کو مضبوط کرتا ہے۔ساتھ ہی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ زراعت اور ڈیری جیسے شعبے مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ اس مضمون میں مزید روشنی ڈالی گئی ہے کہ یہ معاہدہ طلباء اور ہنر مند پیشہ ور افراد کے لیے مواقع کو وسعت دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار اور سرمایہ کاری کے وعدوں کی حمایت بھی کرتا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’مرکزی وزیرجناب PiyushGoyal@ نے وضاحت کی کہ کس طرح ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے ہندوستانی برآمدات پر محصولات کو ہٹاتا ہے، محنت کرنے والے شعبوں کو فروغ دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ زراعت اور ڈیری جیسے شعبے مکمل طور پر محفوظ رہیں،ایم ایس ایم یز کو مضبوط کرتا ہے۔
ایف ٹی اے زرعی پیداوار اور سرمایہ کاری کے وعدوں کے لیے تعاون کے ساتھ ساتھ طلباء اور ہنر مند پیشہ ور افراد کے لیے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
*****
( ش ح ۔ م ح۔ع د)
U. No. 6367
(ریلیز آئی ڈی: 2256032)
وزیٹر کاؤنٹر : 10