سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
چنتن شِوِر میں بھکاریوں / بے سہارا لوگوں کی پناہ گاہوں کی دیکھ بھال، بازآبادکار اور انتظام کاری سے متعلق مثالی رہنما خطوط جاری کیے گئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 APR 2026 10:41AM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت نے چنڈی گڑھ میں 24 سے 26 اپریل 2026 تک جاری ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ چنتن شوِر میں بھکاریوں/بے سہارا لوگوں کی پناہ گاہوں کی دیکھ بھال، بازآبادکاری اور انتظام کاری سے متعلق مثالی رہنما خطوط جاری کیے ۔
یہ رہنما خطوط ایک جامع فریم ورک فراہم کرتے ہیں، اور تدارکی حفظانِ صحت و صفائی ستھرائی، بنیادی ڈھانچہ اور صلاحیت، غذائیت اور خوراک سلامتی، پیشہ وارانہ تربیت اور بازآبادکار، قانونی امداد اور بیداری، بچوں اور صنف سے متعلق حساسیت، اور جوابدہی و نگرانی جیسے امور پر احاطہ کرتے ہیں۔ یہ رہنما خطوط تمام تر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مذکورہ بالا ہدایات کے یکساں نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف مرکزی و ریاستی حکومتوں کی اسکیموں کے ساتھ تال میل پر بھی زور دیتے ہیں۔
وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ملک بھر میں بھکاریوں/ بے سہارا لوگوں کی پناہ گاہوں میں انسانی اور باوقار رہائشی حالات کو یقینی بنانے کے جذبے کے ساتھ ان رہنما خطوط کے مؤثر نفاذ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6293
(ریلیز آئی ڈی: 2255496)
وزیٹر کاؤنٹر : 9