وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھگوان پرشورام جینتی کے موقع پر مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 APR 2026 10:53AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھگوان پرشورام جینتی کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ بھگوان پرشو رام نے ہمیں ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے اور  راہِ حق پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان پرشو رام بے مثال شجاعت اور دانائی کی علامت ہیں۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ بھگوان پرشورام کے آشیرواد  سے، ہر دل نئی توانائی اور خوداعتمادی سے بھر جائے۔ انہوں نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ بھگوان پرشورام کے آشیرواد سے ہر ایک کی زندگی خوشیوں، امن اور خوشحالی سے روشن ہو۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ؛

’’آپ سبھی کو بھگوان پرشو رام جینتی کی ڈھیروں نیک خواہشات۔ ان  سے ہمیں ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے اور راہِ حق پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب حاصل ہوتی ہے۔ بے مثال شجاعت اور دانائی کی علامت بھگوان پرشو رام کی مہربانی سے ہر دل میں نئی توانائی اور نئی خوداعتمادی پیدا ہو۔ ان کا آشیرواد سبھی کی زندگی کو خوشی، امن اور خوشحالی سے روشن کرے۔‘‘

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6045


(ریلیز آئی ڈی: 2253565) وزیٹر کاؤنٹر : 3