وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ ناری شکتی وندن ادھینیم ترمیم کے حق میں ووٹ دیں۔ انھوں نےاسے  ایک تاریخی موقع قرار دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 APR 2026 2:13PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اس وقت ناری شکتی وندن ادھینیم ترمیم پر بحث جاری ہے، اور یہ بھی بتایا کہ گزشتہ رات ایک بجے تک غور و خوض کا سلسلہ چلتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے حوالے سے تمام غلط فہمیاں منطقی دلائل کے ذریعے دور کر دی گئی ہیں اور اراکین کی جانب سے اٹھائے گئے ہر سوال کا جواب دے دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ جہاں کہیں معلومات کی کمی تھی، وہ بھی تمام اراکین کو فراہم کر دی گئی ہے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اپوزیشن کے مسائل کو واضح کیا گیا ہے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے لیے ریزرویشن کا معاملہ تقریباً چار دہائیوں سے سیاسی بحث کا موضوع رہا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کی نصف آبادی پر مشتمل خواتین کو ان کا جائز حق یعنی مناسب نمائندگی دی جائے۔

انہوں نے مشاہدہ کیا کہ آزادی کے کئی دہائیوں  بعد بھی فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی کم نمائندگی مناسب نہیں اور اسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم نے بتایا کہ لوک سبھا میں جلد ہی ووٹنگ متوقع ہے، اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سوچ سمجھ کر اور حساسیت کے ساتھ خواتین کے ریزرویشن کی اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیں۔

ملک کی خواتین کی جانب سے اپیل کرتے ہوئے، نریندر مودی نے تمام اراکینِ پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی قدم ناری شکتی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں خواتین پارلیمنٹ، اس کے ارادوں  اور اس کے فیصلوں کی جانب دیکھ رہی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے اراکینِ پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ فیصلہ کرتے وقت اپنے خاندانوں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیویوں کے بارے میں غور کریں اور اپنے ضمیر کی آواز سنیں۔

انہوں نے اس ترمیم کو ملک کی خواتین کی خدمت اور ان کی عزت افزائی کا ایک اہم موقع قرار دیا اور اراکین سے کہا کہ وہ خواتین کو نئے مواقع سے محروم نہ کریں۔

وزیرِ اعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ اگر ناری شکتی وندن ادھینیم ترمیم متفقہ طور پر منظور ہو جاتی ہے تو اس سے نہ صرف ناری شکتی بلکہ ملک کی جمہوریت بھی مزید مضبوط ہوگی۔

اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر تاریخ رقم کریں اور ملک کی نصف آبادی پر مشتمل خواتین کو ان کا جائز حق یعنی نمائندگی فراہم کریں۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پرلکھا؛

اس وقت پارلیمنٹ میں ناری شکتی وندن ادھینیم میں ترمیم پر بحث جاری ہے۔ کل رات بھی ایک بجے تک بحث ہوئی ہے۔

 

جو غلط فہمیاں پھیلائی گئیں، انہیں دور کرنے کے لیے منطقی جوابات دیے گئے ہیں۔ ہر خدشے کا ازالہ کیا گیا ہے۔ جن معلومات کی کمی تھی، وہ بھی ہر رکن کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ کسی کے ذہن میں مخالفت کا جو بھی معاملہ تھا، اس کا بھی حل نکال لیا گیا ہے۔

خواتین کے ریزرویشن کے اس معاملے پر ملک میں چار دہائیوں تک بہت سیاست ہو چکی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کی نصف آبادی کو اس کے حقوق ضرور ملیں۔

آزادی کے اتنےدہائیوں بعد بھی بھارت کی خواتین کی فیصلہ سازی کے عمل میں اتنی کم نمائندگی ہونا ٹھیک نہیں ہے۔

اب کچھ ہی دیر میں لوک سبھا میں ووٹنگ ہونے والی ہے۔ میں تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتا ہوں… اپیل کرتا ہوں…

براہِ کرم سوچ سمجھ کر اور مکمل حساسیت کے ساتھ فیصلہ کریں اور خواتین کے ریزرویشن کے حق میں ووٹ دیں۔

میں ملک کی ناری شکتی کی جانب سے بھی تمام اراکین سے درخواست کرتا ہوں کہ کچھ بھی ایسا نہ کریں  جن  سے ناری شکتی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

ملک کی کروڑوں خواتین کی نظریں ہم سبھی پر ہے،ہماری نیت پرہے، ہمارے فیصلے پر ہے۔ براہِ کرم ناری شکتی وندن ادھینیم میں ترمیم کا ساتھ دیں۔

میں تمام اراکینِ پارلیمنٹ سے کہوں گا…

آپ اپنے گھر میں ماں، بہن، بیٹی اور بیوی سب کا خیال کرتے ہوئے اپنی اندرونی آواز (ضمیر) کو سنیں…

ملک کی ناری شکتی کی خدمت اور ان کے احترام کا یہ ایک بہت بڑا موقع ہے۔

انہیں نئے مواقع سے محروم نہ کریں۔

اگر یہ ترمیم متفقہ طور پر منظور ہو جاتی ہے تو ملک کی ناری شکتی مزید مضبوط ہوگی… اور ملک کی جمہوریت بھی مزید مستحکم ہوگی۔

آئیے… ہم سب مل کر آج تاریخ رقم کریں۔ بھارت کی خواتین کو… ملک کی نصف آبادی کو ان کا حق دیں۔

 

*****

 

ش ح۔ ش آ ۔ ش ب ن

U-5962

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2252959) وزیٹر کاؤنٹر : 14