وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے  ضلع کٹیہار میں سڑک حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے معاوضہ کا اعلان کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 APR 2026 10:56PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے ضلع  کٹیہار میں آج پیش آنے والے المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اس  حادثہ کو انتہائی دردناک قرار دیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ جناب مودی نے ہر مرنے والوں کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا بھی اعلان کیا اور یہ بھی بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو 50,000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے  ایکس پر لکھا:

‘‘بہار کے کٹیہار میں پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دئیے جائیں گے۔

 

 

********

ش ح- ظ الف-ش ب ن

UR-5753


(ریلیز آئی ڈی: 2251397) وزیٹر کاؤنٹر : 12