پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیرجناب ہردیپ سنگھ پوری کا دوحہ، قطر کا دورہ، 9–10 اپریل 2026

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 APR 2026 2:42PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری 9 اپریل کی دوپہر دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے۔ شام کے وقت انہوں نے قطر کے وزیرِ مملکت برائے امورتوانائی اور قطر انرجی کے صدر و سی ای او، عزت مآب جناب سعد شریدہ الکعبی سے ملاقات کی۔

وزیر موصوف نے بھارت کے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے قطر کے عزت مآب امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے لیے نیک خواہشات اور یکجہتی و حمایت کا پیغام پہنچایا۔

 

puri 1.jpg

 

انہوں نے مارچ 2026 میں تنازع کے آغاز کے بعد وزیرِ اعظم مودی اور عزت مآب امیر کے درمیان ٹیلی فون پر دو مرتبہ ہوئی بات چیت کا ذکر کیا، جن کے دوران دونوں رہنماؤں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ وزیرِ اعظم مودی نے قطر کی جانب سے بھارتی کمیونٹی کی دیکھ بھال اور تعاون پر عزت مآب امیر کا شکریہ ادا کیا تھا۔

دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو کی، جن میں اعلیٰ سطح کے روابط، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور عوامی سطح پر تعلقات شامل تھے۔ انہوں نے خطے میں جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی اور بھارت اور قطر کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی۔

قطر کے وزیرِ مملکت برائے امور توانائی عزت مآب جناب سعد شریدہ الکعبی نے ریاستِ قطر کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایک قابلِ اعتماد توانائی فراہم کنندہ کے طور پر اپنا رول نبھاناجاری رکھے گا اور وہ بھارت کے ساتھ توانائی سے متعلق تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

 

puri 2.jpg

 

دونوں وزراء نے 8 اپریل کو طے پانے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کا بھی خیرمقدم کیا اور عالمی توانائی کی ترسیل میں رکاوٹ کے جلد خاتمے اور معمول کی صورتحال کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ اس تناظر میں انہوں نے عالمی سپلائی سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے آزادانہ بحری آمد و رفت اور عالمی تجارت کے بلا رکاوٹ عمل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر موصوف نے قطر کے وزیرِ مملکت برائے امور توانائی عزت مآب جناب الکعبی کا ان کی میزبانی کیلئے شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزراء نے آئندہ ہفتوں میں باقاعدہ رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

*********

 

 

 ش ح۔ ش ب۔ م الف

Urdu No-5669


(ریلیز آئی ڈی: 2250821) وزیٹر کاؤنٹر : 21