امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے یوم شجاعت کے موقع پر  سی آر پی ایف کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا


1965 میں آج ہی کے دن سی آر پی ایف کے بے خوف جاں باز  کچھ کے رن میں سردار پوسٹ پر ایک اٹوٹ دیوار کی طرح  ڈٹے ہوئے تھے

قوم کی عزت اور سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو دلی خراج عقیدت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 APR 2026 2:11PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے سی آر پی ایف کے یوم شجاعت  کے موقع پر سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

 ایکس پر ایک پوسٹ میں ، جناب امت شاہ نے کہا ،‘‘سی آر پی ایف کے یوم شجاعت کے موقع پر  ہمارے بہادر جانبازوں  کے ناقابل تسخیر حوصلے اور قربانی کو سلام ۔1965 میں آج ہی کے دن سی آر پی ایف کے بے خوف جانبازکچھ کے رن میں سردار پوسٹ پر ایک اٹوٹ دیوار کی طرح ڈٹے رہے  اور دشمن کی پیش قدمی کو کچلتے ہوئے ہندوستان کی تاریخ میں بہادری کا ایک شاندار باب رقم کیا۔ قوم کے وقار اوراور سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو دلی خراج عقیدت ۔ ’’

*****

(ش ح  ۔ ش  ب۔م ذ)

U. No. 5615


(ریلیز آئی ڈی: 2250427) وزیٹر کاؤنٹر : 17