وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے شہر سانند میں’ کینز سیمی کون پلانٹ ‘ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 MAR 2026 4:54PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے شہر سانند میں’ کینز ٹیکنالوجی سیمی کنڈکٹر‘ پلانٹ کے افتتاح کی جھلکیاں شیئر کیں، جو اس تنصیب میں پیداوار کے آغاز کی علامت ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ 28 فروری کو مائیکرون پلانٹ میں پیداوار کے آغاز کے موقع پر سانند میں موجود تھے اور ٹھیک ایک ماہ بعد کینز کے اس سنگ میل کے لیے واپس آئے ہیں، وزیراعظم نے بھارت کے سیمی کنڈکٹر کےسفر کی رفتار پر زور دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’یہ محض کوئی اتفاق نہیں ہے، یہ اس رفتار کا ثبوت ہے جس سے بھارت کا سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم ترقی کر رہا ہے۔‘‘
ایکس پر یک بعد دیگرے کئے گئے پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:
’’بھارت کے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کے لیےیہ واقعی ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ گجرات کے سانند میں’کینز سیمی کون او ایس اے ٹی‘ سہولت کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ مستقبل کی ٹیکنالوجیز اور اختراع میں ایک لیڈر کے طور پر ابھرنے کی بھارت کی کوششوں کو تقویت دے گا۔‘‘
‘میک اِن انڈیا’ اور ‘میک فار دی ورلڈ’ کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط قدم‘
’’بھارت کی سیمی کنڈکٹر صنعت مختلف ریاستوں میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں بے شمار نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اب ہم ان کوششوں کو مزید وسعت دینے کے لیے سیمی کنڈکٹر مشن 2.0 پر کام کر رہے ہیں۔‘‘
”یہ بھارت کی ٹیکنالوجی کی دہائی(ٹیکڈ)ہے!
’’ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹرز کے شعبوں میں ہمارے اقدامات سے پورے کرہ ارض کو فائدہ پہنچنے والا ہے۔“
*********
(ش ح –م م–ص ج)
U. No. 5197
(ریلیز آئی ڈی: 2247462)
وزیٹر کاؤنٹر : 8