وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAR 2026 7:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے افتتاح کی جھلکیاں ساجھا کیں۔ اس موقع پر اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ آج وکست یو پی، وکست بھارت ابھیان میں ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی وسیع ترین ریاست اب ان ریاستوں میں سے ایک بن گئی ہے جہاں سب سے زیادہ بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں۔
ایکس پر مختلف پوسٹوں میں، جناب مودی نے کہا:
’’نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ٹرمنل عمارت میں جدید ترین سہولتوں کو دیکھ کر دل کو بہت اطمینان ہوا۔ اس ہوائی اڈے سے کنکٹیویٹی، سرمایہ کاری اور ترقی کو ایک نئی رفتار حاصل ہوگی۔‘‘
’’نوئیڈا کے پروگرام میں بڑی تعداد میں اکٹھا ہوئے میرے پریوار جنوں کا جوش واضح طور پر بتا رہا ہے کہ اترپردیش سمیت ملک میں ہو رہی تیز رفتار ترقی کو لے کر وہ کتنے پرجوش ہیں۔‘‘
’’آج جس نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح ہوا ہے، وہ ڈبل انجن سرکار کی کوششوں اور ہمارے کام کاج کی ثقافت کی شاندار مثال ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ جنگ کے عالمی بحران کے دوران بھی بھارت مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘
’’حال ہی میں ہماری حکومت نے اڑان اسکیم کو مزید توسیع دی ہے، جس کے تحت آنے والے برسوں میں چھوٹے چھوٹے شہروں میں 100 نئے ہوائی اڈے اور 200 نئے ہیلی پیڈ بنانے کا منصوبہ ہے۔ اترپردیش کو بھی اس سے مزید فائدہ حاصل ہوگا۔‘‘
’’ہماری حکومت ہوائی جہازوں کے رکھ رکھاؤ، مرمت اور درست کرنے یعنی ایم آر او سہولتوں کو بہت بڑے پیمانے پر بھارت میں ہی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ اس سے ملک کی آمدنی بھی ہوگی اور نوجوانوں کو روزگار کے متعدد مواقع بھی حاصل ہوں گے۔‘‘
’’ترقی یافتہ بھارت کے عزم کی تکمیل کے لیے ہماری حکومت جدید بنیادی ڈھانچے پر غیر معمولی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ میٹرو اور وندے بھارت جیسی ریل گاڑیوں اور بندرگاہوں کی صلاحیت کی توسیع اسی کا نتیجہ ہے۔‘‘
’’مغربی ایشیا میں جاری جنگ سے پیدا شدہ عالمی بحران کا سامنا ہمیں پورے صبر اور یکجہتی کے ساتھ کرنا ہے۔ اسی کو لے کر سبھی سیاسی جماعتوں سے میری یہ مودبانہ گذارش ہے۔۔۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5082
(ریلیز آئی ڈی: 2246575)
وزیٹر کاؤنٹر : 5