بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

عام انتخابات اور ضمنی انتخابات 2026: کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 MAR 2026 1:00PM by PIB Delhi
  1. بھارت کے انتخابی کمیشن  نے 15 مارچ 2026 کو آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور 6 ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
  2. آسام اور کیرالہ کی ریاستوں، نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری، اور اُن 4 ریاستوں میں جہاں 9 اپریل 2026 کو پولنگ ہونی ہے، میں کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2026 مقرر تھی۔
  3. کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 مارچ کو ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے ذریعے شروع کی گئی جو آج ان تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقے اور ضمنی انتخابات کے لیے مکمل کر لی گئی۔ جانچ پڑتال کے بعد میدان میں باقی رہ جانے والے امیدواروں کی کل تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

امیدواروں کی تعداد

اسمبلی حلقوں کی تعداد

ریاست / مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ کا نام

نمبر شمار

عام انتخابات

789

126

آسام
 

1.

985

140

کیرالہ

2.

366

30

پڈوچیری

3.

2,140

296

کُل

ضمنی انتخابات

3

1

گووا

1.

50

2

کرناٹک

2.

7

1

ناگالینڈ

3.

6

1

تریپورہ

4.

66

5

کل

 

 

  1. کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ریٹرننگ افسران (آر اوز) نے امیدواروں یا اُن کے نمائندوں کی موجودگی میں انجام دی اور مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پورے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔
  2. الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ریٹرننگ افسران نے درست طور پر نامزد کیے گئے امیدواروں کی فہرست تیار کی اور اسے اپنے نوٹس بورڈ پر امیدواروں کی تصاویر کے ساتھ اُن کے ناموں کے مقابل آویزاں کیا۔
  3. کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 26 مارچ 2026 دوپہر 3:00 بجے تک مقرر ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4964

 


(ریلیز آئی ڈی: 2245671) وزیٹر کاؤنٹر : 24