وزارت اطلاعات ونشریات
آکاشوانی 26 مارچ سے قومی گیت ’’ وندے ماترم ‘‘ کا مکمل ورژن نشر کرے گا
’’ وندے ماترم ‘‘ کے مکمل چھ بندوں کو مختلف علاقائی زبانوں میں ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاکہ موسیقی کے تنوع کو اجاگر کیا جا سکے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAR 2026 2:02PM by PIB Delhi
آکاشوانی اسٹیشنز کے لیے یہ ایک روایت رہی ہے کہ وہ آزادی کے بعد سے اپنی صبح کی نشریات کا آغاز اپنی مشہور سِگنیچر ٹیون کے ساتھ کرتے ہیں، جس کے بعد قومی گیت ’’ وندے ماترم ‘‘ کا دو بندوں پر مشتمل ورژن ( 65 سیکنڈ ) نشر کیا جاتا ہے۔

وزارتِ داخلہ کی 28 جنوری ، 2026 ء کی ہدایات کے پیشِ نظر، جس میں قومی گیت کے چھ بندوں کا ذکر کیا گیا ہے، آکاشوانی کے تمام اسٹیشنز 26 مارچ ، 2026 ء سے اس گیت کا نیا ورژن نشر کرنا شروع کریں گے۔ یہ نیا ورژن 3 منٹ 10 سیکنڈ کا ہوگا۔
ابتدائی طور پر نشر کیا جانے والا ورژن معروف ہندی کلاسیکی گلوکار پنڈت چندرشیکھر وازے کی آواز میں راگ دیس میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ، قومی گیت کے مزید کئی ورژنز بھی تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ مختلف علاقائی موسیقی کے ساز اور انداز کو شامل کیا جا سکے۔ یہ ورژنز متعلقہ ریاستوں میں واقع آکاشوانی اسٹیشنز کے ذریعے نشر کیے جائیں گے۔
********
) ش ح – ش ب - ع ا )
U.No. 4861
(ریلیز آئی ڈی: 2245007)
وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں:
Bengali
,
Assamese
,
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam