امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نے اپنی پوری زندگی کمزور اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے وقف رکھی
لوہیا عوامی زندگی میں دیانتداری کی علامت بن گئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 MAR 2026 11:59AM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایکس پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نے اپنی پوری زندگی،چاہے آزادی کی جدوجہد ہو یا سماجی اصلاحات،کمزور اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے وقف رکھی۔ انہوں نے کہا کہ مساوات، تعلیم اور اپنی زبان کے فروغ کے لیے پرعزم ڈاکٹر رام منوہر لوہیا عوامی زندگی میں دیانتداری کی ایک مثال بن گئے۔
******
ش ح۔م م ۔ ع ر
U-N- 4656
(ریلیز آئی ڈی: 2243801)
وزیٹر کاؤنٹر : 8