امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی کی زندگی جرأت، قربانی اور حب الوطنی کی ایک بے نظیر مثال کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گی

انہوں نے1857 کی بغاوت میں انگریزوں کے خلاف بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور ہتھیار ڈالنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 MAR 2026 11:39AM by PIB Delhi

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی کے یومِ شہادت کے موقع پر انہیں دلی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا، ‘‘ویرانگنا رانی اونتی بائی لودھی جی کی زندگی جرأت، قربانی اور حب الوطنی کی بے نظیر مثال ہے۔ 1857 کی بغاوت میں انہوں نے انگریزوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہتھیار ڈالنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی۔ ان کی قربانی قوم کے لیے لگن اور خودداری کا لازوال پیغام  دیتی ہے۔ ان کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔’’

ش ح۔ ک ا۔ م ش

U.NO.4518


(ریلیز آئی ڈی: 2242866) وزیٹر کاؤنٹر : 15