امور داخلہ کی وزارت
امورداخلہ اورامداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے پورن برہم شری شری ہری چند ٹھاکر جی کے215ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہونے والے متوا دھرم میلہ کے سلسلے میں متوا برادری کو مبارکباد پیش کی
عظیم روحانی رہنماٹھاکر جی نے ہماری حکمت و دانش کی گہرائیوں میں اتر کر عقیدت، مساوات اور اخلاقی زندگی کے انمول موتی پیش کیے، جو آج ہمارے لیے رہنمائی کے بنیادی اصول ہیں
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں منعقد ہونے والامتوا دھرم میلہ 2026، ان اصولوں کے تئیں ہماری وابستگی کو مزید مضبوط کرے گ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAR 2026 11:37AM by PIB Delhi
امور داخلہ او ر امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے پورن برہم شری شری ہری چند ٹھاکر جی کے215ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد ہونے والے متوا دھرم میلہ کے سلسلے میں متوا برادری کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا:“پورن برہم شری شری ہری چند ٹھاکر جی کے215ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد ہونے والے متوا دھرم میلہ کے سلسلے میں متوا برادری کے اپنے تمام بہنوں اور بھائیوں کو میں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عظیم روحانی رہنما ٹھاکر جی نے ہماری حکمت و دانش کی گہرائوشں میں اتر کر عقیدت، مساوات اور اخلاقی زندگی کے قیمتی اصول وضع کیے، جو آج بھی ہمارے لیےرہنما اصول ہیں۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں منعقد ہونے والامتوا دھرم میلہ 2026، ان اصولوں کے تئیں ہماری وابستگی کو مزید مضبوط کرے گا
***
Urdu-4012
(ش ح۔ م ش۔ش ب ن)
(ریلیز آئی ڈی: 2240522)
وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada